data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب ایک مثبت قدم
قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک بنیادی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔بیان میں پاکستان نے اس اہم پیش رفت میں مثبت کردار ادا کرنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ان ممالک کی سفارتی کوششیں خطے میں قیامِ امن کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل قیام امن کی بنیاد بنے گی اور فریقین ایک دیرپا اور منصفانہ حل کی طرف بڑھیں گے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ فلسطین کی آزادی اور القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان نے

پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کم نہ ہوئی‘حملے میں مزید 21فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور کی جاری رہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں رفاہ میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، صہیونی فوج نے خان یونس میں ڈرون حملہ کیا جس کے باعث ایک فلسطینی شہید جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔ غزہ میںاسپتال،ا سکول اور پناہ گاہیں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، عالمی برادری نے جنگ بندی کی اپیلیں جاری کی ہیں لیکن اسرائیلی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔عرب میڈیا کے مطابق قطر، مصر،امریکا اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کم نہیں ہو رہے۔حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ثالثیوں کو اپنا ایک اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنمائوں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عرب سفارتکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہفتے کو جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی غزہ پر ان فضائی حملوں میں حماس کے ابو عبداللہ الحدیدی سمیت 5 کمانڈرز شہید ہوگئے۔ ابو عبداللہ الحدیدی القسام بریگیڈز کے اسلحے کی خریداری نیٹ ورک کے آپریشنز چیف تھے اور کئی کارروائیوں کی سربراہی کرچکے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا حکم
  • ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی
  • اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،طارق مدنی
  • اسرائیلی جیل میں احمد سعدات کی زندگی کو خطرہ، فلسطینی تنظیموں کا عالمی مداخلت کا مطالبہ
  • غزہ پر اسرائیلی حملے: پاکستان کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی
  • اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کم نہ ہوئی‘حملے میں مزید 21فلسطینی شہید
  • قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب
  • حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو غزہ میں کارروائیاں بڑھائی جائیں گی