لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے سروے کے حوالے سے شکایات کیلئے بھی فورم ہونا چاہیے ،جن کسانوں کے لائیو سٹاک کا نقصان ہوا ہے اسے اچھی نسل کے جانوروں کی فراہمی کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سروے مکمل ہونے پر بلا تاخیر امداد کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے ،حکومت کے زیر اہتمام زرعی بینک اور نجی بینکوں کوبھی پابند کیاجائے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے بلاسود اور آسان شرائط پر قرض کی اسکیمیں لائیں ۔

اگر سیلاب سے تباہ حال کسان کو پائوں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو زرعی معیشت بچ جائے گی بصورت دیگر بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے نقصان کے ازالے کے لئے اعلان کردہ امداد کی رقم انتہائی کم ہے اس لئے اس پر نظر ثانی کی جائے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ٹرمپ کے بارے میں پہلے جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں: ظہران ممدانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بارے میں وہ اپنے سابقہ مؤقف پر آج بھی قائم ہیں۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی صدر ٹرمپ کو فاشسٹ اور جمہوریت کا مخالف سمجھتے ہیں، تو ظہران ممدانی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کہی ہوئی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ حالیہ ملاقات میں نیویارک سٹی کے مسائل پر کھل کر گفتگو ہوئی۔ امیگریشن، رہائش، معیشت اور شہریوں کی سکیورٹی سمیت تمام اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ وہ شہر کو محفوظ بنانے کی اپنی پالیسی پر قائم ہیں، تاہم مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتا ہے اور وہ یکم جنوری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال
  • کراچی کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، امین الحق
  • ڈرائیونگ لائسنس میں کرپشن شکایات اور ریکارڈ جمع کروانے کا حکم
  • ٹرمپ کے بارے میں پہلے جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں: ظہران ممدانی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے
  • ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو دہائیوں میں نہ ہو سکے، سیلاب، پیشگی اقدامات ضروری: مریم نواز
  • ایم کیوایم کو نیا صوبہ چاہیے تو انڈیا چلی جائے،عوامی تحریک
  • سانحہ بگن کرم کو ایک سال مکمل، قاتل آزاد، متاثرین کے زخم تازہ