پاکستان نے افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی یقینی بناکر مثال قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کے ذریعے مثال قائم کردی۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی ممکن بنائی جا رہی ہے۔
ایف سی اور سول انتظامیہ کی کاوشوں سے یہ عمل شفاف اور مؤثر انداز میں ہو رہا ہے، 45 سال پاکستان میں گزارنے والے افغان مہاجرین نے وطن واپسی پر اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا۔
افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ باوقار وطن واپسی پر حکومتِ پاکستان اور ایف سی کے انتہائی مشکور ہیں، ہم کسی دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے وطن واپس جا رہے ہیں۔
افغان مہاجرین کے مطابق خوراک اور سرحد تک سامان کی ترسیل میں حکومت اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا، ہمیں ہماری خواہش کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پاکستان میں بہت اپنائیت ملی، ہمیں کبھی مہاجر نہیں سمجھا گیا۔
افغان مہاجرین نے کہا کہ پاکستان اور اداروں نے وطن واپسی کو عزت دار اور منظم انداز میں ممکن بنایا، بلوچستان میں 40 سال گزارنے کے بعد بہترین یادوں کے ساتھ وطن لوٹ رہے ہیں، حکومت ہر حد تک افغان مہاجرین کی سرحد تک رہنمائی، خوراک، اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی وطن واپسی
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
سہ ملکی سیریز اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور آج شام ہونے والا میچ سری لنکا کے لیے فائنل تک رسائی اور گھر واپسی کے درمیان بڑا امتحان بن گیا ہے۔
آج شام چھ بجے پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کا مقابلہ میزبان پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ابتدائی تینوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جب کہ سری لنکا کے لیے یہ میچ بقا کی آخری امید ہے۔
اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر شکست کی صورت میں فیصلہ پوائنٹس سے نہیں بلکہ نیٹ رن ریٹ سے ہوگا—جہاں اس وقت سری لنکا پیچھے ہے۔ سری لنکا اور زمبابوے دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں، تاہم زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.522 ہے جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324، جو لankan ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے، مگر وہ آج میدان میں اتریں گے یا نہیں—اس کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ چند کھلاڑیوں کو آرام دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔