ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ کے لیے مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرنے اور ڈیجیٹل معیشت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کو معیشت کی ترقی، صنعتی پیداوار میں اضافے، سرکاری نظام کی شفافیت اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے تاکہ پاکستان خطے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔
وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی پالیسی کے مؤثر نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن، پرائیویسی اور ڈیٹا سورینیٹی جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ عوامی فلاح، تعلیم، صحت، زراعت، سکیورٹی اور دیگر اہم شعبوں میں بھرپور طور پر حاصل کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو پالیسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری پینل بھی قائم کیا جا رہا ہے جو تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، اعلیٰ سرکاری افسران اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بدولت مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے اور حکومت اس سمت میں تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل معیشت مصنوعی ذہانت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: جعلی اور مضر صحت دودھ بنانے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حطار انڈسٹریل زون میں قائم مصنوعی اور مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت قرار، مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن
کارروائی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کی نگرانی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر رات گئے کی گئی۔
بدنام زمانہ نیٹ ورک رنگے ہاتھوں گرفتارڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ فیکٹری میں مصنوعی دودھ بنا رہا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیوں کے بعد یہ گروہ خیبر پختونخوا منتقل ہو گیا تھا جہاں کے پی فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی نے ان کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
کیمیکلز اور مضر صحت مواد برآمدکارروائی کے دوران فیکٹری سے مصنوعی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، خام مال اور مشینری قبضے میں لی گئی۔ ڈی جی کے مطابق فیکٹری میں بھاری مشینوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مضر صحت دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں 26 منرل واٹر برانڈز انسانی صحت کے لیے غیرمحفوظ قرار
مزید براں مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز بھی موقع پر پکڑے گئے۔
روزانہ ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ کی سپلائیڈائریکٹر جنرل کے مطابق یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر روزانہ تقریباً ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کو سپلائی کر رہا تھا۔
ایک اور کارروائی میں فیکٹری سے 50 ہزار لیٹر کیمیکل ملا دودھ بھی برآمد ہوا۔
فیکٹری سیل، ایف آئی آر درج، گرفتاریاںکارروائی کے دوران منیجر سمیت 3 سے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔
فیکٹری کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیم معطلڈی جی کے مطابق غفلت برتنے پر متعلقہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور مصنوعی دودھ بنانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون قابل تحسینڈائریکٹر جنرل نے کارروائی میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے وژن اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: دودھ میں 8 فیصد پانی ملانے کی اجازت، خیبرپختونخوا میں ایسا کیوں ہوا؟
ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی نے بھی واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کیمکل والا دودھ مضر صحت دودھ ملاوٹ والا دودھ