عام شہری اب 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنا سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عام شہری اب 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام بولتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عام شہری صرف 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام خود بولتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سال میں اتنے ترقیاتی کام کسی حکومت نے نہیں کیے جتنے موجودہ حکومت کر رہی ہے، لاہور روڈ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ گرین بس سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شراکت سے کام کر رہے ہیں ، دنیا کے بڑے ممالک پاکستان سے شراکت داری کے خواہاں ہیں، 57 ممالک میں حرمین شریفین کی سیکیورٹی کا شرف پاکستان کو حاصل ہوا۔
فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ اب حل ہو چکا ہے، اگر وہاں جشن منایا جا رہا ہے تو احتجاج کیسا؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے اور سیاست ایک پیج پر ہوں تو ہم دنیا میں سنے جائیں گے، انتشار کی سیاست اب مزید نہیں چلے گی، وزیراعظم نہیں بلکہ کچھ لوگوں کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف کا ویژن سستی بجلی، ترقیاتی کام اور روزگار ہے، جس شہر کی کبھی سڑک نہیں تھی وہاں اب موٹروے گزر رہی ہے، ہم اتنے کام کریں گے کہ جڑانوالہ سے لاہور صرف 40 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کارکردگی کو ووٹ دیں،ہم کسی انتشار کا حصہ نہیں، اب ہم کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، اگر طاقت استعمال کرتے تو کوئی سڑک پر نہ ہوتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال 12 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی، جبکہ احتجاج کرنے والوں کے گھروں سے اسٹیٹ بینک سے زیادہ پیسہ برآمد ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر مملکت نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔
پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔
جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں، پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔
طلال چوہدری کے سینیٹ میں خطاب کے دوران اپوزيشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی ڈراما لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ضمنی انتخاب ہار گئے، پرفارمنس کچھ نہيں ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر والے الگ سے جبکہ وکلا اور دیگر الگ سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔