نئی دہلی میں طالبان ملاقات کے دوران جھنڈے غائب، بھارت کے سفارتی آداب پر سوال اٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس )طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جمعے کے روز بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایک نمایاں پہلو یہ رہا کہ میز کے پیچھے کسی بھی ملک کا جھنڈا نہیں رکھا گیا۔سفارتی آداب کے تحت دو ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتوں میں عام طور پر دونوں ملکوں کے پرچم پس منظر میں آویزاں کیے جاتے ہیں

، جو باضابطہ ریاستی تعلقات کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔تاہم بھارت چونکہ تاحال طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے نئی دہلی میں یہ معاملہ سفارتی طور پر نازک صورت اختیار کر گیا ہے۔طالبان کا سفید پرچم، جس پر کلمہ طیبہ درج ہے، بھارت کے لیے ایک حساس علامت ہے اور اسی بنا پر ملاقات کے دوران اسے رسمی حیثیت نہیں دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران پس منظر میں کسی ملک کا جھنڈا نہیں رکھا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ سعودی عرب اور چین کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے اہم منصوبوں کا آغاز حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کےلئے مہلت مانگ لی ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملاقات کے دوران نئی دہلی بھارت کے

پڑھیں:

دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 78 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ سائی ہوپ 92 اور روسٹن چیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے 173 رنز دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا، جے ڈی کیمپبیل 87 اور سائی ہوپ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 212 رنز پر ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ گری جب کیمپبیل 115 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 518/5 پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں کیریبین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوکر 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال 175 اور کپتان شبمن گل ناقابل شکست 129 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
  • دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
  • افغان وزیر خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے،عطا ءاللہ تارڑ
  • افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت قابل غور ہے: عطا تارڑ
  • دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کیخلاف فالو آن کا شکار
  • ’افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران افغانستان کا پاکستان پر حملہ مجرمانہ اشارہ ہے ‘
  • طالبان کی شرط پر بھارت نے خواتین صحافیوں کو روکا، مودی حکومت تنقید کی زد میں
  • نئی دہلی:خواتین صحافیوں کو افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا، صحافیوں کا شدید ردعمل
  • بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا