وزرائے اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کسی بھی صورت نہیں رکے گا، چاہے جتنے مرضی وزرائے اعلیٰ کیوں نہ بدل جائیں۔
فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اور ملک کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت اسرائیل کا نام لیا جب کئی لوگ اس کا ذکر کرنے سے گھبراتے تھے اور آج غزہ میں خوشی منائی جا رہی ہے کیونکہ فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست کی امید دکھائی دے رہی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اکثر کہا جاتا ہے حکومت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر چلتی ہے، لیکن یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کو سپورٹ کررہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ریاست فیصلہ کرچکی ہے کہ اب کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، نہ بندوق سے اور نہ نعروں سے۔ ان کے مطابق جنرل اور کرنل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ چند سو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں تو اس سے ریاست دباؤ میں نہیں آئے گی، اگر طاقت کا استعمال ہوا تو ذمہ داری ان پر ہوگی، ریاست کے خلاف کہیں بھی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ ریاست کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ہمارے کئی لوگ زخمی ہوئے، مگر عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینا چاہیے، نہ کہ جذباتی نعروں پر۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب ٹی ایل پی سہیل آفریدی طلال چوہدری علی امین گنڈاپور وزیرمملکت داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی سہیل ا فریدی طلال چوہدری علی امین گنڈاپور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر اسعمال کررہی ہے، طلال چوہدری
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی تمام تحریکیں اور دعوے ناکام ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو کوئی سیاسی شو کرنے میں ناکام رہی، کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بدلے گا تو نیا وزیراعلیٰ ایسی تحریک چلائے گا کہ بانی پی ٹی آئی فوری رہا ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ اپوزیشن بنائی، جوائنٹ اپوزیشن بھی ملک میں کوئی بڑی تحریک چلانے میں ناکام رہی، پھر وکلا تحریک کی بات چلی وہ بھی ناکام ہوئی، پی ٹی آئی کی اسمبلی کے اندر اور باہر تحریکیں ناکام ہو چکی ہیں، اسی لیے اب عمران خان سے ملاقات کو سیاسی اسٹنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری
ان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کی ملاقاتیں ہوتی ہیں نہ کہ کسی کی خواہشات پر ملاقاتیں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی عدالت میں گئی ہوئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جیل مینوئل کے تحت ملاقاتوں کا فیصلہ کون کرے گا، کیا ملاقات ڈکٹیشن کی جائے گی، کیا امن و امان کا مسئلہ پیدا کرکے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ملاقات میں کوئی ایسے اشارے دیے جائیں جن سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے تو کیا یہ ملاقاتیں ہونی چاہئیں، یہ بڑے قانونی سوال ہیں، جیل مینوئل کے تحت ملاقاتوں کا فیصلہ جیل حکام نے ہی کرنا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل پی ٹی آئی تحریک سیاسی چال طلال چوہدری عمران خان ملاقات