چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
فتح جنگ (نمائند ہ خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اٹک اوراسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے احکامات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کاروائی جاری ڈھوکڑی ہوٹل کو مضر صحت کھانے کے فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر سیل کردیا دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور بیک وے بیکری کو ناقص صفائی کی بنیاد پر 30 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے روزمرہ کی چیکنگ کے دوران دبنگ کاروائی کرتے ہوئے فتح جنگ کے مشہور ہوٹل پر چیکننگ کے دوران مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر ہوٹل کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ سیل کر دیا گیا جبکہ بیک وے بیکری کو جرمانہ عائد کیا گیا تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا ہے ناقص صفائی مضر صحت کھانے کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موثر کارروائی پر عوامی حلقوں نے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اقدامات کو شہریوں کے لیے ریلیف کا باعث قرار دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں شہر میں صفائی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر جلالیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور نقدی کی تقسیم پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد حسن ابدال: ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی، سرکاری زمین واگزار ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مضر صحت کھانے کی فروخت فروخت اور ناقص صفائی چوہدری شفقت محمود کے خلاف
پڑھیں:
زیادتی کے الزام میں عمر قید پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف ملزم خدا بخش کی اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔ وکیلِ صفائی زاہد ناریجو نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متاثرہ بچی کے طبی معائنے میں کسی قسم کے تشدد یا زبردستی کے نشانات موجود نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کے کپڑے دو دن بعد دھلے ہوئے حالت میں برآمد کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے قانونی اعتبار سے مشکوک ہیں۔ وکیل صفائی نے نشاندہی کی کہ ملزم کے خلاف پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات میں تضاد موجود ہے جو مقدمے کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم خدا بخش نے 2024 میں 14 سالہ بچی کو جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جسکا مقدمہ سجاول تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے استغاثہ اور صفائی کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ مقدمے میں شواہد کی ساکھ اور گواہیوں میں تضادات کے پیشِ نظر شک کا فائدہ ملزم کو دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے اس بنیاد پر ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم خدا بخش کی رہائی کا حکم جاری کیا۔