بدین میں چاول کی قیمت میں اچانک اور غیر معمولی کمی پر مقامی آبادگار شدید احتجاج پر اتر آئے۔ ضلع کے علاقے گولارچی میں مظاہرین نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
یہ ریلی ’’آبادگار ایکشن فارم‘‘ کے تحت محمدیہ مسجد سے نکالی گئی جو بعد ازاں فاضل چوک پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چاول کی فی من قیمت3200 روپے سے کم ہو کر2200 روپے تک گر چکی ہے، جس سے کاشتکاروں کو زبردست مالی نقصان ہو رہا ہے۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ’’پاسکو سینٹرز‘‘ قائم کیے جائیں اور چاول کی سرکاری خریداری شروع کی جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو 16 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور زرعی لاگت سے پریشان ہیں، ایسے میں مارکیٹ میں نرخوں کی گراوٹ ان کی معاشی کمر توڑ رہی ہے۔ حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ دیہی معیشت کو بچایا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاول کی

پڑھیں:

افغانستان کے جارحانہ اقدامات کیخلاف پشاور میں تاجروں کا احتجاج

افغانستان کے حالیہ جارحانہ اقدامات  کیخلاف پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے خلاف انجمنِ تاجران کے صدر شاہد خان اور مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار میاں سعید بادشاہ کی قیادت میں اتوار کے روزپشاورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ مظاہرہ شہر کے مرکزی بازار میں ہوا، جس میں تاجروں، شہریوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘، ’’افغان مداخلت نامنظور‘‘ اور ’’قوم اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغان سرحدی خلاف ورزیوں اور پاکستان دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت سفارتی مؤقف اپنایا جائے۔

صدر انجمن تاجران شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’تاجروں اور عوام کو عدمِ تحفظ کا احساس ہے، حکومت کو چاہئے کہ عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔‘‘

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار میاں سعید بادشاہ نے کہا کہ ’’پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، کسی کو بھی ہماری سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘

مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے قومی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد
  • بار بار احتجاج کے سبب اسلام آباد کی بندش، حکومت اس عمل کو کیسے روک سکتی ہے؟
  • سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ‘احتجاج‘ مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی
  • پشاور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج
  • ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • افغانستان کے جارحانہ اقدامات کیخلاف پشاور میں تاجروں کا احتجاج
  • مولانا فضل الرحمن کی مداخلت پر حکومت اور مذہبی جماعت کے مذاکرات شروع
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی
  • حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان