منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے ایک جاں بحق‘ بھائی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیرملا جام گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی شدید متاثرہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ملا جام گوٹھ صدا بہار ہوٹل کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی کرنٹ لگنے شدید متاثر ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے ایک بھائی کی شناخت 18 سالہ حسن ولد اقبال اور متاثر بھائی کی شناخت 14 حسن ولد اقبال کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز کے مطابق متوفی نوجوان حسن گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی کے تار سے کرنٹ لگا،جس پر اس کا چھوٹا بھائی بچانے کے لیے پہنچا تو کرنٹ نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنٹ لگنے
پڑھیں:
قائد آباد اور زمان ٹان میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔پہلا واقعہ قائدآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے احسن آباد گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔