Al Qamar Online:
2025-12-02@19:17:17 GMT

پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ترجیح امن ہے اور اس کےلیے تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے سعودی عرب یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کروائے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

عالمی ادارے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس

ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے پر بھارت کے مسلسل فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کی منظم مہم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی ایک ڈرائونا خواب بن ہو چکی ہے کیونکہ انہیں بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر انہیں تذلیل، بلاجواز گرفتاریوں، تشدد اور قتل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرے اور دہائیوں کے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف فوری کارروائی کریں کیونکہ دنیا کا قانونی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے، اسد قیصر
  • کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہر ایک کا اخلاقی فرض اور مشترکہ ذمہ داری ہے، مقررین کانفرنس
  • کش حیثیت  میں گورنر  راج کی بات ہوئی  : اسد قیصر  یہ مارشل  لانہیں  آئین  میں ہے  اعظم  تارڑ  قومی  اسمبلی  میں گرماگرمی
  • عالمی ادارے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
  • ہوم بیسڈ لیبر یونین کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • سینیٹر مشاہد حسین ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم کے چیئرمین منتخب
  • 25دسمبر کو عام تعطیل کااعلان‘ مسیحیوں کیلیے 26دسمبر کو بھی چھٹی ہوگی
  • تحریکِ بیداری کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس
  • تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس کا انعقاد