کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا۔
نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔
نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کے جائیدادیں بنائی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائےگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے کلفٹن فورم مال سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17 ہزار امریکی ڈالر، متعدد موبائل فونز، اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود نہیں جبکہ وہ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش وضاحت پیش نہ کر سکا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی منی ایکسچینج، کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اس نوعیت کے مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔