آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان، آئی ایس او کے 50 ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' میں شب شہداء کا اہتمام
شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، مرکزی صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا احسان رضی، مولانا امیر حسین ساقی سمیت دیگر نوجوانوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کے موقع پر شہداء کی یاد آوری کے لیے شب شہداء کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائ، سابقین، طلباء اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب شہداء میں خصوصی طور پر شہید اختر حسین کے خانوادے نے شرکت کی۔ شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، مرکزی صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا احسان رضی، مولانا امیر حسین ساقی سمیت دیگر نوجوانوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی تھی، شہدائے اسلام، شہدائے مقاومت اور شہدائے پاکستان کے تصاویر اور اُن کی قبور پر مشتمل محلے ترتیب دیے گئے، شب شہداء میں صوبائی صدر عز اداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، ثقلین نقوی، عابد نواز، ڈاکٹر تصدق مہدی، ڈاکٹر باقر حسین، اسد عباس نوناری اور دیگر شریک تھے۔