پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، خواجہ آصف کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں گے، اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے رابطہ جاری رکھیں گے۔ اسی سلسلے میں 25 اکتوبر کو استنبول میں ایک اور اہم ملاقات متوقع ہے جہاں تفصیلی امور پر بات چیت ہو گی۔
خواجہ آصف نے اس کامیاب پیش رفت پر قطر اور ترکیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے ثالثی کا کردار ادا کر کے ایک ممکنہ بحران کو امن کے راستے پر ڈال دیا۔
قبل ازیں قطر کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی کہ دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میںفوری جنگ بندی اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق ہوا۔یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے، بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کی امید کو تقویت دیتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے کے درمیان پر اتفاق
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔