خواتین کوہ پیما بلندچوٹی سر کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پائن کلب آف پاکستان نے اپنی گولڈن جوبلی پر تاریخی اقدام کرتے ہوئے خواتین کوہ پیماؤں کی قیادت میں 5400 میٹر بری لا چوٹی سر کرنے کا اہتمام کیا ہے جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے خواتین کوہ پیما شامل ہیں۔خواتین کوہ پیماؤں کی مہم جوئی کا آغاز سات ستمبر سے سکردو سے کیا جا رہا ہے۔ پانچ روزہ مہم جوئی میں دیوسائی ٹاپ، بری لا چوٹی بیس کیمپ اور سمٹ کی جائے گی۔خواتین کو عمومی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع نہیں ملتے اس لیے مستقبل میں بھی ایسی مہم کا انعقاد کریں گے کیونکہ خواتین کا پہاڑوں کی جانب قدم، بااختیاری کی علامت ہے۔‘اس مہم میں شریک ہونے والی خواتین منتخب ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اپنے صوبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔‘
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواتین کوہ
پڑھیں:
کئی ممالک کی خواتین بائیکرز تیمرگرہ پہنچ گئیں
مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔
غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔
کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔
وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں۔