حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخکر دیئے ۔غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔
(جاری ہے)
عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے کچھ وقت بعد حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حکیم شہزاد
پڑھیں:
امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ امریکا نے میکسیکو میں کچھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں مدد کر رہے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ کارروائی میکسیکو کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کی گئی ہے، جنہوں نے ایسے لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں جو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔
تحقیقات کے مطابق یہ افراد کیریبین اور دیگر علاقوں سے بچوں سمیت لوگوں کو وسطی امریکا کے مقامات تک لے جاتے تھے، جہاں سے وہ بعد میں امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ ویزے منسوخ کرنے کے علاوہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد امریکہ نہ آ سکیں اور واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں اور قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ غیر قانونی امیگریشن سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں قانونی سزا بھگتنی پڑے گی اور سمگلنگ نیٹ ورکس کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔