Jasarat News:
2025-10-21@13:58:12 GMT

جناح ٹاؤن یوسی 1 بلدیاتی ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح ٹاؤن کی یوسی 1 چاندی چوک اور اطراف کی گلیوں میں بلدیاتی ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی قیادت میں تقریباً 65 سے 70 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط سڑکوں کی تعمیر نو، نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی وائس چیئرمین یوسی رحیم مہاراج، یوسی کونسلرز اور ایکسیئن بی اینڈ آر اعجاز عالم نے کی تاکہ ہر مرحلے پر معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ چیئرمین رضوان عبد السمیع نے منصوبے کے دوران چاندی چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ یوسی 1 میں برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، ناقص سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی جیسے مسائل عوام کیلیے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ان دیرینہ مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین اور بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ ، چیئر مین یوسی 3 علی ارشد، علاقہ اجمیر نگری کے تحت عائشہ منور پردہ پارک سیکٹر C12- نارتھ کراچی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین