پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی42: پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع کے بعد اب ملکی مسافر پی آئی اے کے ذریعے 90 سے زائد ممالک میں سفر کر سکیں گے۔ اس پیش رفت کے تحت مسافر امریکہ، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بآسانی سفر کر سکیں گے۔
پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ کیا ہے، جس میں کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے اپنے مسافروں کو اگلے سفر کے لیے اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ جاری کرے گا، خصوصاً ان روٹس پر جہاں پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں دستیاب نہیں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
معاہدے کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر سے ہوگا اور یہ صرف مسافر پروازوں تک محدود نہیں بلکہ کارگو سروسز پر بھی لاگو ہوگا۔ مسافر پی آئی اے کے فریکوئنٹ فلائر پروگرام سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جو اب کوڈ شیئر نیٹ ورک میں شامل ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ شراکت داری ان تمام روٹس پر مؤثر ہوگی جہاں پی آئی اے براہِ راست نہیں جاتی، اور اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے مسافروں کو جامع سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف مسافروں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ پی آئی اے کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مسقط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کیلئے معمول کی پروازیں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
پہلی پرواز 29 اکتوبر کو لاہور سے اور دوسری 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی، دونوں روٹس پر پروازیں ایئر بس 320 آپریٹ کرے گی۔
ترجمان نے کہا کہ نئے روٹس متعارف ہونے سے قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ میں مالی اور انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنے فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
واضح رہے کہ مسقط کا نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔