Jasarat News:
2025-12-08@15:40:09 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251022-03-1

 

 

یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں۔ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں، اور اْن کا آخری ٹھکانا جہنم ہے۔ اے نبیؐ، کتنی ہی بستیاں ایسی گزر چکی ہیں جو تمہاری اْس بستی سے بہت زیادہ زور آور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے اْنہیں ہم نے اِس طرح ہلاک کر دیا کہ کوئی ان کا بچانے والا نہ تھا۔ (سورۃ محمد:11تا13)

 

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے یہ دعا کیا کرتے تھے: … یَا مْقَلِّبَ القْلْوبِ! ثَبِّت قَلبِی عَلٰی دِینِکَ۔ (اے دلوں کو الٹ پلٹ کر دینے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جمائے رکھنا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اور اہل و عیال نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں کوئی ڈر ہے، جبکہ ہم آپ پر اور اپ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لائے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک تمام دل اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، وہ ان کو الٹ پلٹ کر دیتا ہے۔ (مسند احمد

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اختر مینگل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر سزا سنا دی گئی، جبکہ اصل زیادتیاں اور ناانصافیاں نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ نے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز اٹھائی، انہیں ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر سزا سنا دی گئی، جبکہ اصل زیادتیاں اور ناانصافیاں نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے بلوچستان کے مظلوموں کی آواز بننے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگایا اور بدلے میں انہیں ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ ریاست کو معلوم ہے کہ ایسے اقدامات سے عوام اپنی حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک حکمت عملی ہے۔ انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ امان مزاری، ہادی چٹھہ اور ہر مظلوم کی حفاظت فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اختر مینگل
  • روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نئے اوقات کا اعلان
  • دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی
  • مذاکرات کی گنجائش ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہوگی: رانا ثنااللہ
  • کوئی بھی رعایت دینے سے اسرائیل کے لالچ میں اضافہ ہوگا، حزب اللہ
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد جواد حافظی (نائب امام جمعہ)
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی والوں کو امن خراب  کرنے نہیں دیں گے، عطا اللہ تارڑ
  • ایمان مزاری و ہادی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس، اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان