وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسکردو(آئی پی ایس )وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ہزاروں کشمیری شہید و قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کاوشوں کو سراہا گیا اور یومِ سیاہ پر مشترکہ پیغام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی ایچ سی رہنما شیخ متین نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں، یومِ سیاہ کی تمام ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے، بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی یومِ سیاہ کی سرگرمیاں منعقد کریں گے، قومی میڈیا کو تمام سرگرمیوں سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارتِ خارجہ، داخلہ، اطلاعات، مواصلات سمیت متعدد اداروں نے شرکت کی۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، کشمیری عوام ہر سال 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ مناتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اکتوبر کو یوم کا فیصلہ
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر