پاکستانی پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔
پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب میں ون ڈش پر عملدرآمد اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ شادیوں سمیت تمام تقریبات میں ون ڈش کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ہدایات میں واضح کیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بلند آہنگ میوزک سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے متعلقہ اداروں کو قوالی نائٹ، محفلِ موسیقی اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی ایکشن لینے کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ شور اور بد نظمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مریم نواز شریف نے اس امر پر بھی زور دیا کہ صرف شادی ہال ہی نہیں بلکہ فارم ہاؤسز اور مختلف گراؤنڈز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ مقامات اکثر قانون سے بالاتر سمجھ کر استعمال کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
اجلاس میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا کہ فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پابندی سختی سے نافذ کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی مقام کو استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میرج ہالز کے مقررہ اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ہال انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
مزید یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کسی شادی یا تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:
حکومت کا مؤقف ہے کہ سرکاری افسران کی جانب سے ایسی تقریبات میں شرکت سے غلط پیغام جاتا ہے اور قانون پر عملدرآمد متاثر ہوتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صوبے بھر میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا، عوام کو غیر ضروری شور کی آلودگی سے بچانا اور فضول خرچی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کریک ڈاؤن مؤثر اور مسلسل ہو، تاکہ قوانین کو عملی شکل میں نافذ کرکے معاشرتی بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب شادی ہال قانون کریک ڈاؤن کمشنر لاؤڈاسپیکر مریم نواز میوزک وزیر اعلی ون ڈش