Jasarat News:
2025-10-23@03:23:46 GMT

لاہور میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈور پھرنے

پڑھیں:

غیرقانونی بھرتی کیس، چودھری پرویزالٰہی ودیگر ملزمان فرد جرم کیلیے طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251022-08-14
لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلیے طلب کر لیا۔اس بارے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین