چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور ساتھی ہیں ۔سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 برسوں میں چین اور بولیویا کے تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اورباہمی دلچسپی سے متعلق امور میں تفہیم اور حمایت جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کے ذریعے نتائج حاصل کئے ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی عوام کے دل میں محفوظ ہے۔ بولیویا ایک چین کے اصول پر کاربند ہے جس کو چین سراہتا ہے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین بولیویا تعلقات کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور صدر روڈریگو پاز پیریرا کے ساتھ مل کر چین بولیویا اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام مزید خوشحال ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ چینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جاپان میں چین کی ناقد پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی پارلیمان نے آئرن لیڈی کے نام سے مشہور چین کی ناقد سانائے تاکائیچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر کر دیا۔ ان کا انتخاب آخری وقت میں ہونے والے ایک سیاسی اتحاد کے نتیجے میں ممکن ہو سکا۔ سنائے تاکائیچی ایوان زیریں میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع طور پر بہت کم اکثریت حاصل کر سکی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں اپنے انتخاب کے بعد چہرے پر سنجیدگی سجائے 64 سالہ سانائے ایوان میں کئی بار ارکان کے سامنے کھڑی ہوئیں اور جھک کر انہیں تعظیم پیش کی۔ ایوان زیریں سے کامیابی کے بعد ایوان بالا نے بھی ان کے حق میں ووٹ دیا۔ تاکائیچی جاپانی بادشاہ سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔ اس سے قبل وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)کی سربراہ منتخب ہوئی تھیں، جو کئی دہائیوں تک لگاتار حکومت کرنے کے بعد حمایت کھو رہی ہے۔ پیر کے روز سانائے تاکائیچی اصلاح پسند اور دائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) کے ساتھ اتحاد پر مجبور ہوئیں اور دستاویز پر دستخط ہوئے۔ جے آئی پی خوراک پر ٹیکس کی شرح کو صفر تک لانے، کارپوریٹ اور تنظیمی عطیات کو ختم اور ارکان پارلیمان کی تعداد کو کم کرنے کی حامی ہے۔ سانائے تاکائیچی نے پیر کوجاپان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور جاپان کو ایک ایسے ملک کے طور پر نئی شکل دینے کا عہد کیا جو آنے والی نسلوں کے لیے ذمے دار ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سانائے تاکائیچی کٹر قدامت پسند ہیں اور ان کا وزیر اعظم بننا حقوق نسواں کی فتح کا اشارہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس سانائے تاکائیچی نے خود کو دفاعی اور اقتصادی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک سخت گیر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی 2025 ء گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں جاپان 148 میں سے 118 ویں نمبر پر ہے۔ ایوان زیریں کے تقریباً 15 فیصد ارکان پارلیمان خواتین ہیں اور کارپوریٹ بورڈ رومز میں زیادہ تر مرد ہیں۔