اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔
غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹنے والے فلسطینی صرف ملبے کے ڈھیر دیکھ رہے ہیں اور خوراک و پانی جیسی بنیادی ضرورتوں کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں پر حملے کیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟ ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی زخمی امن معاہدے
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ عرب میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور دیگر سامان تباہ کرنے کے بعد ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے فلسطینی ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور اب تک کئی فلسطینی ماہی گیروں کو شہید کرچکی ہے۔ طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔