ڈونلڈ ٹرمپ بھی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان اس امن معاہدے نے سرحدی تنازعے کے خاتمے کے ذریعے لاکھوں جانیں بچا لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایشائی ممالک کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے اعلیٰ تجارتی محصولات کی دھمکی دی تھی، وہی جنگ جس میں دسیوں افراد مارے گئے اور سینکڑوں ہزار لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔ یہ معاہدہ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانت اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چارن‌ ویرکول کے درمیان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ہوا۔
اس جنگ بندی کے تحت تھائی لینڈ کے زیرِ حراست 18 کمبوڈیائی فوجیوں کی رہائی اور دونوں ملکوں کی جانب سے سرحدی علاقے سے بھاری ہتھیاروں کے انخلا کا عمل شروع کیا جائے گا۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 800 کلومیٹر طویل سرحدی علاقہ کئی دہائیوں سے تنازعے کا شکار ہے، اگرچہ ماضی میں مختصر اور محدود نوعیت کی جھڑپیں جاری رہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان اس امن معاہدے نے سرحدی تنازعے کے خاتمے کے ذریعے لاکھوں جانیں بچا لی ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اپنی دوبارہ صدارت کے بعد سے وہ آٹھ جنگوں کا خاتمہ کر چکے ہیں، اور جولائی میں ہونے والا تھائی لینڈ کمبوڈیا سرحدی تنازعہ کا خاتمہ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کمبوڈیا کے کے درمیان

پڑھیں:

جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کیجانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا، حماس

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جزو حملوں کو روکنا تھا، لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے، جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینیئر رہنماء نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر مجبور کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جزو حملوں کو روکنا تھا، لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسرے مرحلے میں غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کی غزہ میں تعیناتی اور ملکی امور کو چلانے کے لیے غیر ملکی نمائندوں پر مبنی بورڈ کا قیام ہے۔ علاوہ ازیں حماس کو غیر مسلح بھی کیا جانا ہے، جس کے لیے حماس نے شرط رکھی تھی کہ پہلے فلسطینی نمائندوں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے اور ملکی پولیس کو سرگرم کیا جائے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ حماس نے اب تک تمام قیدیوں کی لاشیں حوالے نہیں کیں، جو کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاع کے تعاون کے نئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
  • ایران اور قزاقستان کے درمیان 14 دستاویزات اور دوطرفہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے
  • جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کیجانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا، حماس
  • جنگ بندی معاہدہ: اسرائیلی خلاف ورزیوں پر حماس کا دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے انکار
  • پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • غزہ میں جنگی جرائم
  • اسرائیل نے مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قراردیدیا
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع