کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید سستا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21 پیسے کی کمی سے 280 روپے 80 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21 پیسے کی کمی سے 280 روپے 80 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر مارکیٹ میں کی سطح پر پیسے کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 4,080 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ نتیجتاً، فی تولہ سونا 3,300 روپے کی کمی کے بعد 430,362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2,829 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 368,966 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی سونے کی قیمتوں پر براہِ راست پڑتا ہے۔