90 ہزار ٹن خام تیل سعودی عرب کی طرف سے امداد کے طور پر بھیجا گیا ہے تاکہ شام کی مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شامی عوام اور حکومت کی ضروریات پوری کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے تیل کی کھیپ کے ساتھ ایک آئل ٹینکر شام پہنچ گیا ہے، اس آئل ٹینکر میں 90 ہزار ٹن خام تیل موجود ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی آئل ٹینکر 90,000 ٹن خام تیل لے کر بنیاس بندر گاہ پر پہنچا ہے، یہ خام تیل سعودی عرب کی طرف سے امداد کے طور پر بھیجا گیا ہے تاکہ شام کی مقامی ضروریات پوری ہو سکیں۔

شامی پٹرولیم کمپنی کے سربراہ نے اس حوالے سے بتایا کہ بندرگاہ کو سعودی تیل کی 650,000 بیرل کی پہلی کھیپ پیر کے روز موصول ہوئی تھی، اسی طرح 23 نومبر بروز اتوار 10 لاکھ بیرل کی دوسری کھیپ بھی شام پہنچ گئی۔

اس سے قبل ستمبر میں سعودی ترقیاتی فنڈ نے شام کے لیے 1.

65 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، سعودی عرب اور دیگر علاقائی طاقتیں شام کے ساتھ اپنے تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے ہر شعبے میں شام کی مدد کی کوشش میں ہیں تاکہ شامی تعمیر نو میں کردار ادا کر سکیں۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹن خام تیل آئل ٹینکر شام کی

پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کو تیل سہولت کی مالیت 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی، اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا گیا،  پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کیا گیا، جس کا ماہانہ تناسب تقریباً 100 ملین ڈالر یا 28.37 ارب روپے بنتا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سہولت دی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان پر موجود 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت بھی بڑھا دی ہے جو سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ ان پر سالانہ 4 فیصد سود لاگو ہے اور یہ رقم اسٹیٹ بینک میں رکھی گئی ہے، جس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے۔

یہ سہولتیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کرنے، بجٹ سپورٹ فراہم کرنے اور توانائی درآمدات میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب گزشتہ کئی برسوں سے ان فنڈز کی تجدید کرتا آ رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1,445 ارب روپے بنتی ہے۔

یہ اقدامات پاکستان کی اقتصادی مستحکمی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں غیر مسلموں کے لیے دو نئے شراب خانے کھولنے کی تیاریاں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • سعودی عرب میں مزید 2 شراب خانے کھولنے کی تیاری؛ رائٹرز کا دعویٰ
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • سعودی ولی عہد کا دورہ امریکا ، F35اور فلسطین
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات: حماس کا وفد مصر پہنچ گیا
  • سعودی عرب کا عالمی اقتصادی چیلنجز پر مشترکہ اقدامات کے لیے زور
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں