امریکا: سزائے موت کے قیدی کی چیز برگر سمیت آخری بھرپور کھانے کی فرمائش
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
امریکا میں موت کی سزا پانے والے شخص نے اپنی آخری خواہش میں ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش کر ڈالی۔
موت کی سزا پانے والوں سے آخری خواہش پوچھی جاتی ہے جس میں زیادہ تر سزا پانے والے آخری بار اپنے پیاروں سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں لیکن امریکی ریاست جارجیا میں سزا یافتہ ایک شخص نے ایسی خواہش کا اظہار کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سٹیسی ہمفریز کو دوہرے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
سٹیسی ہمفریز تقریباً 6 فٹ 3 انچ لمبا شخص ہے جو 305 پاؤنڈ وزن کے ساتھ موٹاپے کا شکار ہے، جس نے پھانسی سے قبل اپنی آخری خواہش میں کیلوریز سے بھرپور کھانے کا انتخاب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹیسی ہمفریز نے اپنی آخری خواہش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیزبرگر، فرنچ فرائز، کولسلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، ایک میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا پینے کی فرمائش کی ہے، جس نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا خری خواہش
پڑھیں:
سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے مختلف علاقوں میں چھتیں منہدم ہونے کے دو الگ الگ واقعات میں بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ شیما اور 6 سالہ مناہل جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا تھا، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
دوسری جانب کالام کے علاقے بلوگا میں ایک کچے ہوٹل کے کمرے کی چھت گرنے سے 32 سالہ وقاص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ملاکنڈ سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کالام منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل، شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی تھی۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :