2025-09-18@04:33:24 GMT
تلاش کی گنتی: 117

«بگٹی کے»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ سرفراز بگٹی...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔انھوں نے کہا کہ وہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا ہے کہ قلات کے علاقے مغل زئی میں خودکش دھماکا اُس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔
    جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کر دیا، پی ڈی ایم اے کو مستحقین کو منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا، ڈی سیز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی...
    اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی مدت پوری کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ سرفراز بگٹی پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے لگن سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی تبدیلی یا استعفیٰ لینے کی خبریں میرٹ سے خوفزدہ عناصر پھیلا رے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان حقیقی ترقی، عوام کو بہتر صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز صوبے میں امن و امان کی بہتری اور دہشتگردوں کی بیخ...
      ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی شاہ لطیف کے ملازمین کے ساتھ یلغار 70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کرنے کی اطلاعات ،الاٹیز میں غصہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں، لینڈ مافیا کے سرپرست ایم ڈی اے کے عناصر پیراگون پر پل پڑے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈی اے میں متعدد گھپلوں میں ملوث لینڈ مافیا کے سرپرست افسران کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے شاہ لطیف کے عارضی ملازمین اور پولیس کی معاونت سے پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔پیراگون کے ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے جس کی صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ڈویژن کے لاتعداد مسائل ہیں جو چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ جب کوئی خواب حقیقت میں ڈھلتا ہے تو باعث مسرت ہوتا ہے، میں آج انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں اور اس خوشی کا سب...
    کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو عالمی معیار کے طبی ادارے بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرینِ طب نے محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گے۔ سرفراز بگٹی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں جدید ترین...
    سرفراز بگٹی--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو محکمۂ صحت بلوچستان و پنجاب کے ماہرینِ طب کی محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا: سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس...
    اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے متعلق جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا قابل احترام ہیں لیکن ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتا،انہیں قومی اسمبلی میں بغیرتحقیق کے اتنی بڑھی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان کے پانچ سے سات اضلاع ٹوٹ کر آزادی کا اعلان کر سکتے ہیں، ہندوستان – پاکستان جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی ہی صورتحال دوبارہ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے اضلاع آزادی کا اعلان کرتے ہیں تو اقوام متحدہ ان کی آزادی کو تسلیم کر...
    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا...
    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری نے تحفظات پیش کرتے ہوئے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں  ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم تاریخ میں نہیں جانا چاہتے، کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سے گیس نکل رہی ہے لیکن آج بھی وہاں کھنڈر نظر آ رہا ہے،  اب 10 لاکھ گیلن پانی سوئی کے لوگوں کا دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا، بگٹیوں نے ہمارے اس معاہدے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ 10 سال پرانی بلڈنگ کی تعمیرِ نو یہی ادارہ کرے گا،...
    میر سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بخاری ہاؤس میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز سید نیر بخاری سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوںنے نیر بخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ رب رحیم مرحومہ کی مغفرت کرے،اللہ آپ اور دیگر سوگواران کو صبر دے ۔
    وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
    کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...