2025-05-07@20:06:14 GMT
تلاش کی گنتی: 22548

«جس پر خواجہ حارث نے»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری—فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے، پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، یہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال، جان بوجھ کر جنگی اقدام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کےجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی جارحیت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی ایئر سپیس کافی دیر تک بند رہی لیکن اب اسے کھولا جا رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت اور پاکستان میں فضائی حملوں کے بعد تقریباً 550 طے شدہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے مطابق فضائی حملوں کے بعد پاکستان میں 16 فیصد اور بھارت میں 3 فیصد تجارتی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ٹریکنگ سروس کے مطابق  پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں 417 طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔  پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستا ن نے کل بھارت کے مکروہ حملے کا موثرجواب دیا، دشمن نے اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی، ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے۔ ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے۔ ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے۔ عوام کی...
    پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب shahbaz sharif WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں...
    سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔  انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر اب بھی تحقیقات کی بات کرتے ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہےکہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ...
    ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا، سینیئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔  ...
    پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے دعوی کیا ہے کہ اس کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں گولہ باری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی۔ایک سینیئر فوجی اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ یہ سب ہلاکتیں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ پونچھ پاکستان اور انڈیا کے درمیان لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ ہے۔منگل کی شب بھارت کے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور فائرنگ کی...
    بیجنگ :چین میں گزشتہ “یوم مئی ” کی تعطیلات زیادہ سفر،مضبوط کھپت،نئے تجربے کی نمایاں خصوصیات کی حامل ہیں. اعداد و شمار کے مطابق ، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ، چین میں 314 ملین ملکی ٹریپس ہوئے جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 180.269 بلین یوآن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 8فیصد کا اضافہ ہے۔ ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کی کھپت کی مارکیٹ تمام پہلوؤں سےتازگی سے بھری ہوئی ہے. اس کی وجہ کیاہے؟   ایک طرف ، تکنیکی جدت طرازی کی بدولت...
    بیجنگ :روس کے تمام سماجی حلقے چین کے صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئے ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شی جن پھنگ کی شرکت کے منتظر ہیں۔فیڈریشن کونسل آف روس کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے ڈپٹی چیئرمین ڈینیسوف نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے دوبارہ دورے کے منتظر ہیں ، اور یہ کہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ، روس اور چین کے مابین اسٹریٹجک مواصلات خاص طور پر اہم ہیں۔ یہ دورہ دنیا میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرے گا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان کو بھارت کو جواب دینے کا اختیاردے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف نفسیاتی نہیں بلکہ اخلاقی ،قانونی ، سفارتی اور ملٹری برتری بھی حاصل ہے ،  آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا، بھارتی طیارے اپنی حدود میں رہے، پاکستان ایئرفورس نے انہیں ایک چانس بھی دیا اوردشمن کے "ویپن ریلیز" کرنےتک کوئی ردعمل نہیں دیا۔بھارتی حملوں کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر ریاض نے کہا کہ اگر معاملات کو شروع سے دیکھیں تو بھارت نے پہلے خود فالس فلیگ آپریشن کروایا اور پھر سندھ طاس معاہدہ ختم کردیا، اپنے بیانیہ کو دنیا میں بیچنے کی کوشش کی لیکن نہیں بکا، اب جنوبی ایشیا...
    سٹی42:   وہ جو کہتے تھے کہ کنونشنل وار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے کل رات ہوش ٹھکانے آ گئے۔ کل رات کو انہیں نیند نہیں آئی، ہم نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں، آج بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل رات کو بزدل کے  مساجد پر حملوں کے جواب میں پاکستان آرمی کی کارروائیں کے متعلق  خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا، اب وقت ہے کہ ہم ان سپاہیوں، سپہ سالاروں کو ہم سلام پیش کریں جنہیں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر لاکھوں عورتوں کو بیوہ ہونے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی، جس کا مسلح افواج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر اندھیری رات کو چاندنی رات میں بدل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں بچوں سمیت کئی معصوم پاکستانی شہید ہوئے، جن کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کئے جانے والے بزدلانہ حملوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکار نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، مدرسے میں معصوم بچوں اور اس پاس رہنے والے غریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بارے ایک بات مشہور ہے، ہم قرض اور ادھار کسی کا نہیں رکھتے، سود سمیت واپس کرتے ہیں۔ منیب بٹ نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے...
    وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔خیبر...
    پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا،پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا...
    فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر روسی اخبار میں صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون “تاریخ سے سبق سیکھنا اور مستقبل کی تخلیق کرنا ” شائع کیا گیا۔بد ھ کے روزمضمون میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے...
    قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا اسے جواب دیا گیا، ایک گھنٹہ سرحد پر جنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور رد عمل دیا۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس انڈین فائٹر نے پے لوڈ گرایا، ہم نے اسے نشانہ بنایا جس سے 5 انڈین طیارے گرے، 3 فائٹر جہاز 2 ان مینڈ کاپٹرز گرائے گئے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کو مستعد رہنے اور جواب دینے پر مبارکباد دیتی ہے، یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رات واقعے کے بعد غیر ملکی سفیروں سے بات ہوئی، اسپین...
    پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت  کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا  ہے۔ پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور  ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی...
    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کیخلاف وطن کا دفاع کیا۔ اسی طرح جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، ہم ایک قوم ہیں، پاکستان رندہ باد۔ مزید پڑھیں: گمبھیر کا نیوٹرل مقامات پر ہونے والے "پاک بھارت میچز" بھی بند کرنے کا مطالبہ  اسٹار کرکٹرز کے علاوہ عبداللہ شفیق، زمان خان اور سابق کرکٹر محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر...
    اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ گورنر سندھ کامران اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ میں دلچسپ نوک جھوکگورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان دلچسپ نوک جھوک سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا...
    چوہدری شجاعت حسین — فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی...
    محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت کے بلا اشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے اور جواب دے گا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ شہیدوں کے...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا   بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردیگزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین...
     بھارتی انگریزی اخبار دی ہندو نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر پہلے ویب سائٹ پر شائع کی لیکن بعد ازاں اچانک خبر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی ہٹا دی گئی ابتدائی رپورٹ میں دی ہندو نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تاہم کچھ ہی دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی اور لنک کام کرنا بند کر گیا اسی طرح خبر سے متعلق ٹوئٹر (ایکس) پوسٹ بھی غائب کر دی گئی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کے جواب میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون مار گرایا،...
    وفاقی وزیر داخلہ نے بھارتی بربریت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی...
    برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی بلاشبہ بلااشتعال اور دانستہ انجام دیا گیا اقدام جنگ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دو ہفتوں سے انڈیا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا، ہم نے بارہا باور کروایا...
    6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کی گئی بھرپور دفاعی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے، جن میں تین جدید رافیل بھی شامل تھے، تباہ کر دیے گئے اس کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں بھی ہلچل مچا د فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation)، جو رافیل طیارے تیار کرتی ہے، کے شیئرز میں اس واقعے کے بعد 1.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی حالانکہ اس سے قبل گزشتہ پانچ دنوں میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہو چکا تھا تاہم رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں نے اس رجحان کو منفی کر دیا۔ یورپی اسٹاک...
     پاکستان فوج  کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔  سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دیا۔ دوسری جانب،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.(جاری ہے) پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو...
    برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کےلیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے دوست اور شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی مدد کےلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم دونوں ممالک کی سپورٹ کےلیے تیار ہیں۔ برطانوی وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ ہم یہاں ہیں اور علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔ اس سے قبل فرانس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا. دفتر خارجہ سے منگل و بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے...
    قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن کو ملک میں کسی در اندازی کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی، تاہم پاکستان ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، بین الاقوامی فورمز پر بھارتی جارحیت، ہٹ دھرمی کیخلاف آواز اُٹھائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں پاک فوج کی شجاعت کو سلام اور مکمل یکجہتی کا اظہار اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور بھاری نقصان پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کرکے بھارتی فوجیوں کو مورچے چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور...
    پاکستان پر انڈین حملے کے بعد بلائے جانے والے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع اور اس کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کو اس سلسلے میں مناسب کارروائیاں کرنے کا باضابطہ اختیار دیا گیا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’انڈین جارحیت پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہیدہوئے،ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ مزید :
    گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ دوسری جانب خبر رساں...
    بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
    بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔ بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکاء نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ اعلامیہ میں بھارتی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے خلاف ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دی گئی۔ اجلاس میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنے وقت، جگہ اور انداز کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مسلح افواج کو باضابطہ طور پر ہر ممکن جوابی اقدام کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی کی "انتہائی باصلاحیت شخص" اور "بہت اچھے انسان" کے طور پر تعریف کی۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی میٹنگ کے دوران کہا، "میں کینیڈا سے محبت کرتا ہوں"۔ اسے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست بنانے کی ٹرمپ کی مستقل خواہش کے باوجود ان کی سوچ میں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کینیڈا کو51 ویں امریکی ریاست بنانے کی پیشکش کا اعادہ ٹرمپ نے کارنی کی آمد سے پہلے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر بہت سخت زبان استعمال کی تھی، اور اس بات پر اصرار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...
    قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بھارتی افواج کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کرتے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہر 3:30 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا تھا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا، بھارت کے ہر حملے کے جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود منتخب کریں گے، عالمی برادری بھارت کو غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ بنائے، پاکستان امن کا حامی ہے لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزراءشریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری  کردیاگیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی،قومی سلامی کمیٹی نے بھارت کی بلااشتعال بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غورکیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 6اور7مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے حملہ کیاگیا، بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کئے،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی،بھارتی اقدام پاکستان کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے...
    ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان...
    سٹی42: بھارتی جارحیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں حساس مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر ایریاز میں بھی سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیہات کے افراد رضاکارانہ طور پر پاک فوج کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جو قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے پر شہریوں کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور قوم کا مطالبہ تھا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
    سرینگر ہوائی اڈے کو پاکستان پر ہندوستانی فوج کے فضائی حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے بدھ کی صبح دہشت گردی کے خلاف "آپریشن سندور" شروع کیا۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان پر فضائی حملے کئے۔ اس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سرینگر ہوائی اڈے کو عام لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایئر انڈیا نے جموں و کشمیر، راجستھان، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے لئے دوپہر 12 بجے تک کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے کو پاکستان پر ہندوستانی فوج کے فضائی حملے کے بعد...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ  واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی...
    اسلام آباد، نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے 6 اور7 مئی کی درمیانی شب اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان میں چند مقامات کا نشانہ بنایا جس دوران جوابی دفاعی کارروائی میں بھارت کے کم از کم 5 طیارے تباہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم بھارتی حکام نے اس کی تصدیق کرنےسے گریز کیا  ۔ بدھ کو بھارتی وقت کے مطابق 10 بجے ہندوستانی سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کرنل صوفیہ قریشی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس دوران پاکستان میں اپنے اہداف کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی روایتی طور پر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا ۔ بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق بریفنگ میں...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کی فضائی حدود اب پروازوں کے لیے فعال ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی متعلقہ ایئرلانز سے شیڈول کے مطابق پرواز یا کینسل شدہ فلائٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹے تک بند رہے گی اور تمام ایئرپورٹ آئندہ اطلاع تک...
    طیب سیف:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا، جس کے تحت لاہور کی فضائی حدود میں متعدد اہم فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق لاہور کے فضائی راستے J139، J165، اور J186 کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔  ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی معاونت کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ...
    پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کوٹلی :پاک فوج نے بھارتی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ مسلسل دراندازی کی کوششوں کے باوجود پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے میں مصروف عمل ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ان سارے مراحل پر وفیسر مرحوم پارلیمنٹ کے فلور سے اور ہر دستیاب پلیٹ فارم سے حکمرانوں کو متوجہ کرتے رہے کہ وہ اپنے اصولی اور بنیادی موقف سے انحراف نہ کریں اور عالمی سطح پر بطورفریق مسئلہ پر جرات سیاپنا موقف منوائیں لیکن بدقسمتی سے پسپائی کا عمل نہ رک سکا اس عرصے میں بطور مدیر ترجمان القران انہوں نے شاہکار اداریے تحریر کئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی جدوجہد اس میں دی جانے والی قربانیاں بھارت کی سازشیں اور بین الاقوامی استعمار کے ہتھکنڈوں کو کیسے ناکام بنایا جا سکتا ہے اور کیسے یہ تحریک اپنی حتمی آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتی ہے پرجامع حکمت عملی اور لائحہ عمل پیش...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں کمزور سمجھتا ہے، اس کو مضبوط جواب دینا پڑے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔عاطف خان کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان کی سلامتی کی بات آئے تو ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
    انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
    کراچی: ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب  منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل  کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔  منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔ آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چین نے بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔(جاری ہے) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے...
    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال کرنے پر مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔ مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس کے دوران ایک صارف نے ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ کا جواب سن کر سب ہکا بکا رہ گئے۔ انسٹا صارف نے مریم نفیس سے سوال کیا تھا کہ ’’دوسرا بچہ کب؟‘‘ جس پر بھڑک پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ ’’کیا آپ دائی ہیں؟‘‘ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ حیران کن ہے کہ کتنے لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں۔ کب سیکھیں گے...
    کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔  فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں عالمی ترقی میں پیشرفت سست ہوئی، جس سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ فنڈنگ کی کمی سے تپ دق کے خاتمے کی کوششیں خطرے میں، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی سالانہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) رپورٹ میں کہا گیا ہے کووڈ وبا کے بعد 2023 تک صحت اقدامات بحال ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود اب رفتار کم ہوتی جا رہی ہے۔ جب کہ متوقع عمر اور آمدن میں اضافے کے...
     تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔  پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
    کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔ دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
     بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملوں کے فوری بعد افواج پاکستان نے بھرپور کاروائی سے منہ توڑ جواب دیا۔جس پر  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے۔ صبح کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔  ہمارا ردعمل جاری ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔ ہم بھارتی حملے کا جواب دے رہے ہیں اور بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل داغ دیئے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی...
    اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں محمد رضوان کی کپتانی پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔ کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست پر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انکی کپتانی سے متعلق سوچنا ہوگا، وہ اس قابل نہیں کہ ٹیم کی قیادت کرسکیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی...
    اسلام آباد: بھارتی حملے کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن شخصیات یک زبان ہوگئیں اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر میزائل داغنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے، مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا۔ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغ کر اپنی ناپاک نیت کو بے نقاب کر دیا، پاکستان اب خاموش نہیں بیٹھے گا، بھارت نے امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، بھارت کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے  اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع  کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں  کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام میں بھارتی حکام کی جانب سے کیے گئے...
    اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...
    پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاہے کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس "لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس "لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں۔(جاری ہے) ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط وتحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء،  تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں،  اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
    پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔ رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آئی ہے، اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ غیر ملکی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) لائن آف کنٹرول کے تمام سیکٹرز بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی طرف سے بھی بھرپور جواب جاری ہے ، برنالہ سیکٹر میں پاک فوج کا ڈرون مارگرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں2 طیاروں کو تباہ کرنے کے بعد ڈرون بھی مار گرا دیا گیا ہے،ایک بھارتی جہاز بٹنڈا دوسرااکھنور میں مارگرایا گیا۔ وادی نیلم کے جورا، اٹھمقام، دودھنیال،کوٹلی، تتہ پانی ، راولاکوٹ، حویلی کہوٹہ کے سیکٹرز میں شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پراہے۔ کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردی گئیں، آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...
    سینیٹر فیصل واوڈا نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے حملوں کے فوری بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹے میں پاکستان کا جواب بھی دنیا کو نظر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ چند گھنٹے میں جواب دے دیا جائے گا اور ثابت بھی کیا، بزدلانہ وار کا بہادری سے جواب دیا ہے اور بتا کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بزدلوں نے حملہ کیا اب جواب کا انتظار کرے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ...