2025-05-09@13:09:25 GMT
تلاش کی گنتی: 8316

«سلسلہ میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ااوصاف نیوز)پاک بھارت جنگ،مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارتی فوج کو پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے منہ کی کھانا پڑی.بھارتی جارحیت سے پہلے بھی بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کیخلاف مودی کاساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا. بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں، مودی کو پاکستان کے لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کیلئے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہئے، مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا،.. مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا، مودی کی اس سازش کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہم سب مل کر  دشمن کا مقابلہ کریں گے,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے حکومت کو  ’’اہم  مشورہ‘‘ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ...
    بھارت نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لئے unmanned ڈرونز بھیجنے شروع کئے۔ ان کے پائلٹ اب شاید کہتے ہوں گے کہ ہم کیوں جائیں مار کھانے کے لئے، آپ نے تو کہا تھا کہ سپیریئر ٹیکنالوجی ہے، بات جہاز کی نہیں ہوتی بات جہاز اڑانے والے کی ہوتی ہے کہ اس میں کتنی ہمت اور کتنا حوصلہ ہے، عطاء جب وہ ڈر گئے اور اپنے جہاز اور پائلٹس نہ بھیج سکے کیونکہ ہم نے ان کے پانچ جہاز اور سات ڈرونز بھی گرائے تھے جس رات انہوں نے ریفائل سے حملہ کیا، ہم نے ان کے 25 ڈرونز گرائے، کچھ ڈرونز کو سافٹ ہٹ اور کچھ ڈرونز کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ہارڈ ہٹ سے گرایا...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون  اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق" گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر،...
    بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان کے خلاف غیرقانونی اور غیرذمہ دارانہ جارحیت کی۔ بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کسی بھی الزام کے ثبوت پیش نہیں کیے اور پاکستان کی جانب سے غیرجانبدار اور غیرجانبدارانہ تفتیش کی پیش کش کو قبول نہیں کیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا پیشگی جارحیت کا منصوبہ تھا۔ اس کے علاوہ یہ حملے شہری اہداف پر کیے گئے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور بھرپور جارحانہ انداز میں جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرایا۔ یہ جدید ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارمز کے خلاف ایک غیرمعمولی کامیابی ہے جس کا اعتراف دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ اسی طرح...
    راولپنڈی(اوصاف نیوز)افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے ۔ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے ۔افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو...
    صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف...
    راولپنڈی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے جانے والے 25 بھارتی ڈرونز اسرائیلی ساختہ نکلے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ بھارت کے 6 مئی کی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل کو دونوں کیسز سے بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سنایا، جنہوں نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ زرتاج گل کے خلاف مقدمات میں شواہد ناکافی ہیں لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت کو 27 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات میں بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سابق وزیر اعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مودی نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا،بھارت کو جن رافیل طیاروں پہ غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں پہلگام واقعہ کے بعد اور بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست، نفرت کی سیاست ہے،وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پہ الزام لگاتا ہے،پہلگام میں بھی اسی طرح فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔(جاری ہے) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) 9 مئی کے مقدمات میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے نومئی واقعات کے حوالے سے سچائی جانچنے کے لیے پولی گرافک سمیت دیگر ضروری سائنسی ٹیسٹ کروائے جانا اہم ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے اپنے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہری دفاع کی مشقیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مشقوں کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ ان کی افادیت کو جانچا جا سکے۔ ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے...
      شاہد ندیم سپرا:وفاق نےآئندہ مالی سال کےٹیرف میں 2سے3روپےفی یونٹ تک کمی لانیکافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اےنےپاورپرچیزپرائس کی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکردی،فیول کاسٹ،آپریشنزچارجزاورکیپسٹی چارجزکی بنیادپردرخواست دائرکی گئی،سی پی پی اےنے7تجاویزکی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکی۔  تجاویز کے مطابق 27روپےسے24.75روپےقیمت میں کمی ہوسکتی ہے،27روپے سے قیمت کو کم کر کے 26 روپے فی یونٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی گزشتہ مالی سال میں نیپرانے 27روپےفی یونٹ کےحساب سےقیمت مقررکی تھی،سی پی پی اےکی درخواست پر15مئی کوسماعت مقررکردی گئی۔ سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی اور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔ 
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے،یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ...
    راولپنڈی: اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملوں کے نتیجے میں...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
    بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا کسان چل بسا جبکہ ایک زخمی کسان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایاکہ پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے۔(جاری ہے) ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے کسانوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا تھا جس میں ایک کسان دوران علاج چل بسا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایاکہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اہلیہ، 2 سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی۔انہوں نے جوانوں کا خون خوب گرمایا، انہیں داد بھی دی اورمکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔(جاری ہے) اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔گورنرسندھ نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ پائلٹس کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے،سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
    بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو  پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے  مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج  کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے رہا...
    سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت  کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
    لاہور:پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز) راولپنڈی سٹیڈیم روڈ فوڈ مارکیٹ میں بھارت کی جانب سے ڈرو بن حملہ، بھارتی ڈرون درخت سے ٹکر ا کر ایک دکان پر جاگرا جس سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے ، ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں پاکستان میں ہونیوالی دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف
    ---فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جسے پاکستان اقوام متحدہ میں لے کر گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہوگا۔ بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہوئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اہلیہ، 2 سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی۔ انہوں نے جوانوں کا خون خوب گرمایا، انہیں داد بھی دی۔ مکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ گورنرسندھ نے واہگہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔ سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ کشیدہ صورتحال...
    گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز گجرات(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی۔ دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ...
    بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ (آئی پی ایس) گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب...
       فوٹو بشکریہ جیو نیوز گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ پولیس پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو روانہ کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا جا رہا ہے۔ لاہور: والٹن روڈ پر ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعاتدھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کہا کہ...
    لاہور،گوجرانوالہ (اوصاف نیوز) صبح سویرے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا ، ایئرڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈراون حملہ ناکام بنادیا ، بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ...
    ایکس سروس مین سوسائٹی آزاد کشمیر کے صدر بریگیڈیئر (ر) سردار محمد زرین خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے 5 بھارتی جنگی جہاز، 3 ڈرون اور بارڈر پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ کی ہیں۔ یہ بہترین موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوکر بھارت کے زیرقبضہ علاقے کو آزاد کرا لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں کب، کیسے اور کہاں، مسلح افواج کو جواب دینے کا مکمل اختیار مل گیا وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے لوگ پورے ملک میں موجود ہیں، صرف آزاد کشمیر میں ایک لاکھ ٹرین ریٹائرڈ فوجی موجود ہیں، اس میں ہر رینک کے فوجی...
    آغا باقر کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ بلتستان میں انچن فاونڈیشن برائے ترقیاتی امور بلتستان (ادارہ آفتاب) کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت صورت حال پر بھارت کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور ملک عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر سیکوریٹی اداروں کی حمایت کرنے کی تاکید کی گئی۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ وقائع نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے 5 طیارے مارگرائے۔ انڈیا کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اس بار  انڈیا کا بیانیہ بک نہیں سکا۔ اسے سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کو انقرہ میں وزیر اعظم کی موجودگی کے موقع پر پہلگام واقعہ ہوا۔ اس واقعہ کے بعد  انڈین سلامتی کمیٹی کے تمام...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں  گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں  بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی...
    لاہور پولیس نے کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ مشق کے دوران دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں لاہور پولیس کے تمام ونگز بشمول آپریشنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، پٹرولنگ، ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز اور اے ایس پیز نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بھی مشق کا حصہ بن کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے کی، جبکہ مجموعی انچارج ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران تھے۔ مزید پڑھیں: کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن...
    لندن؍ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا ہیمش فالکنر سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر کو بھارتی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی علاقائی خودمختاری کا بھرپور دفاع کرے گا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ وزیر خزانہ نے برطانوی وزیرکو یاد دہانی کروائی کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کے لیے ہندوستان کو متعدد بار پیشکش کی، تاہم ہندوستان نے پاکستان کی ان مخلصانہ پیشکشوں کو مسترد کر کے پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت کی۔ وزیر خزانہ نے بین الاقوامی...
    لاہور: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک تو انھوں نے ہماری ساورینیٹی اور ٹیریٹوریل انٹیگریٹی دونوں چیزوںکی خلاف ورزی کی ہے، گولے ہمارے ہاں پھینکے ہیں، بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک ملک جو اپنے آپ کو اتنا بڑا ملک کہتا ہے وہ رات کے اندھیرے میں سوئے ہوئے سویلینز کے اوپر اور عبادت گاہوں پر حملہ کرتا ہے اور اس پر خوشی منا رہا ہے کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کر لی.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے پہلے تو ان کے اس الزام کی تائید بالکل نہیں کی جو انہوں نے پہلگام کے واقعہ کے بعد لگایا پاکستان پر...
    لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج انڈیا نے جو بزدلانہ حملہ کیا وہ ایک بڑی بھونڈی سازش تھی،انھوں نے ہمارے عام نہتے شہریوں کو ہٹ کیا،میں اپنی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انھوں نے بڑے زبردست طریقے سے اس کا جواب دیا اور جن رافیل طیاروں پر وہ بڑا مان کیے بیٹھے تھے وہ بھی گرگئے۔  ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر انڈیا کا بہت سارا نقصان فوجی پوسٹوں کا ہوا، پاکستان کی بڑائی یہ ہے کہ انھوں نے کسی بھی سویلین آبادی پرکوئی جواب نہیں دیا۔  گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑی کلیئریٹی ہے، اعلامیہ آپ کے سامنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی ، فیصلے نے اجازت دے دی کہ کوئی افسر بند کمروں میں سویلینز کا ٹرائل کر کے 14 سال 10 سال یا بعض کیسوں میں سزائے موت بھی دے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے فیصلے پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے ردعمل دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی ہے آج کے فیصلے نے اجازت دے دی ہے...
    کراچی: بھارت پاکستان پر حملے کی وجوہات پر طاقتور ممالک اور عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا، یہ پاکستان کی موثر سفارت کاری کے سبب ممکن ہوا ہے، دفتر خارجہ بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لانے کے لیے متحرک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلگام واقعہ اور بھارتی حملے کے اصل حقائق سے امریکا سمیت تمام دوست ممالک اور عالمی برداری کو اوپن اور بیک ڈور سفارتی رابطوں کے ذریعے آگاہ کردیا۔ امریکا سمیت تمام دوست ممالک پاکستان کے موقف کو واضح انداز میں تسلیم کر رہے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے مودی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ مزید جنگی ماحول پیدا نہ کرے، مسائل کے...
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ّفتاب احمد رائے نے کہا کہ اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین شعبہ تقابل ادیان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ آفتاب احمد رائے نے مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے کہا کہ علامہ اقبال بیسویں صدی کے آدمی ضرور تھے تاہم ان کی خیال آفرینی ابدی ہے...
    ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
    نئی دہلی:بھارتی  قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نےکہاہے کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر اسلام آباد نے کوئی کارروائی کی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے    چین کے وزیرخارجہ ،امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے ہم منصب جوناتھن پاؤل، سعودی عرب کے مساعد العیبان، متحدہ عرب امارات کے شیخ طحنون، اور جاپان کے ہم منصب مساتاکا اوکانو سےرابطے کئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں کی گئی حالیہ کارروائی کی نوعیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں ہے، لیکن اگر پاکستان...
    عامر ڈوگر پر مبینہ پولیس تشدد کا معاملہ، 2ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر 2 ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا جبکہ پولیس افسران کو سی پی او راولپنڈی نے آر پی او کی ہدایت پر معطل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل کے قریب مبینہ طور پر تشدد کیا تھا۔ جس کے بعد عامر ڈوگر نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ان کے کپڑے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو  ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے  اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ روایتی جنگی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ پاکستان بھارت کے حملے کو اس...
    ہسٹری نامی ویب سائٹ کے مطابق جدید تاریخ میں پہلی بار ہیگ کنونشن میں عالمی قوانین میں حالت جنگ کے دوران سفید پرچم کے لہرانے کو شکست کے طور پر درج کیا گیا۔ ہیگ کنونشن میں عالمی قوانین بن جانے کے بعد جنگ عظیم اول 1911 سے 1914 کے درمیان بھی متعدد افواج نے سفید پرچم لہرا کر شکست تسلیم کی اور مخالف حریف کی جنگی کارروائیوں سے محفوظ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی دلیرانہ کارروائی پر بھارت نے جنگ کے مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرنے کے بعد بہت سارے ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ سفید پرچم لہرانے کا مطلب شکست کیوں ہوتا ہے؟ بھارت کی جانب سے 6 مئی کو رات گئے پاکستان کے 6...
    سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے 5 رکنی بنچ کے 23 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مختصر فیصلہ سنا دیا، فیصلہ 2-5 کی اکثریت سے سنایا گیا۔ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے 5 رکنی بنچ کے 23 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اپیلیں منظور کرنے والے ججز میں جسٹس امین الدین خان،...
    آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں 9 مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعے کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ11 مئی کو لاہور میں تاریخی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب اور صوبائی امرا نے شرکت کی۔
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
    اسلام آباد:بھارت کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیرمیں ہونے والے بڑے فضائی حملے میں 70بھارتی لڑاکاطیاروں نے حصہ لیااور اس حملے کو ناکام بنانے کے لئے پاک فضائیہ کے 30لڑاکاطیاروں نے اڑان بھری،ایک گھنٹے تک فضائی جنگ ہوئی جس میں پاکستان کا پلڑابھارتی رہااور بھارت کے پانچ طیارے مارگرائے گئے جن میں رافیل،مگ 29،سخوئی وغیرہ شامل ہیں،پاک فضائیہ کے سربراہ کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں بہاولپورکے بجائے مظفرآباداور آزادکشمیرکے دیگرعلاقوں میں بھارتی طیاروں کو ہدف بنایاگیا،اس بات کا انکشاف ایئروائس مارشل (ریٹائرڈ)مسعود اخترنے ایک ٹی وی انٹرویومیں کیا،انہوں نے انکشاف کیاکہ بھارت کی طرف سے 70طیارے مظفرآبادکے اوپرآئے،رافیل،مگ29،معراج2000 طیارے بھارتی طیاروں میں شامل تھے جب کہ پاکستان نے 26سے 30طیاروں نے جوابی کارروائی میں حصہ لیا،بھارتی طیاروں نے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائیل کا فیصلہ بڑی عجلت میں سنایا گیا، رات مودی نے پاکستانیوں پر حملہ کیا آج انہوں نے اپنے سویلینز پر حملہ کردیا۔ رات کو مودی نے حملہ کر کے ہمارے 26 لوگ مارے جس کے...
    بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی موثر اور بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانگھڑ پوسٹ (چری کوٹ سیکٹر)سمیت کئی مقامات پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے اور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل...
    جہانگیر ترین—فائل فوٹو سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی ہے۔لودھراں میں پاک فوج سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور انجمنِ تاجران نے ریلی نکالی۔لودھراں سے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا۔جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے جارحانہ اقدام کا بر وقت اور مؤثر جواب دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی کی ملاقات ہوئی ، جس میں محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ملاقات میں کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  محسن نقوی نے...
    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
    بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی سے بہاولپور کی ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا...
    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔ بلاول نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملہ کرتے ہیں، بھارت نے نہتے بچوں کو نشانہ...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے پاکستان پر بھارتی حملے کو منطقی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو کسی دوسرے ملک کے زیر کنٹرول زمین سے اس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو قبول نہیں کرنا چاہیئے، بھارت دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملہ کرنے کا جواز رکھتا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی۔ادھر برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی، اس حوالے سے برطانیہ کے سیکرٹری تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ برطانوی کابینہ کے رکن ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت کے...
    پاکستان اور بھارت کے مابین صورت حال کشیدہ ہے اور اسی دوران وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات کے موقع پر امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔اہم ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے اور بھارتی جارحیت کے نتیجے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی...
    فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔بلاول نے کہا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہماری متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔ کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ...
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سوئس حکومت کی دعوت پر 9 سے 12 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے اور سوئس رہنماؤں اور متعلقہ شخصیات سے بات چیت کریں گے۔ سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران حہ لی فنگ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کے چینی رہنما کی حیثیت سے امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ سے بات چیت کریں گے۔ 12 سے 16 مئی تک حہ لی فنگ فرانس جائیں گے جہاں وہ فرانس کے ساتھ دسویں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اسی روز چین کی وزارت تجارت کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے کل گھناونی حرکت کی، اس کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، بھارت نے ہماری اولین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور صرف ان جہازوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے حملہ کیا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ایئر فورس کو باقاعدہ حملہ کرنے کی ہدایت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔ کرتارپور راہداری غیرمعینہ...
    ---فائل فوٹو وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔  بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبیترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر کے اقدامِ جنگ کیا ہے۔
    محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت کے بلا اشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے اور جواب دے گا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ شہیدوں کے...
    وفاقی وزیر داخلہ نے بھارتی بربریت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے، ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ نے فیصلہ 2-5 کی اکثریت سے سنایا آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے پانچ رکنی بنچ کے 23 اکتوبر2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا. اپیلیں منظور کرنے والے ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس حسن رضوی شامل ہیں جبکہ جسٹس نعیم الدین افغان اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر 453 ڈاکٹرز کو دیہاڑی پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ ڈاکٹرز پنجاب کے 10 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیے جائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے دیہاڑی دار ڈاکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کی جس میں ایک ہفتے کے اندر 4 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا حکومت نے پہلے مرحلے میں 390 میڈیکل آفیسرز، 63 کنسلٹنٹ اور سینئر رجسٹرارز کی دیہاڑی پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔ ان...
    سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو معصوم جانوں کے ضیاع پر سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فریقین نے تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
     سپریم کورٹ نے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے  آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔عدالت نے وزارت دفاع اور دیگر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور  آرمی ایکٹ کی شق 2(1)(ڈی)(ون)، 2(1)(ڈی)(ٹو) اور 59(4) بحال کر دی۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کےفیصلے کےخلاف اپیل کاحق دینے کیلئےمعاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا اور حکم دیا کہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے سے متعلق قانون سازی کرے جبکہ ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے سویلین کے کورٹ مارشل کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا، عدالتِ عظمیٰ نے فیصلہ پانچ دو کے تناسب سے سنایا۔سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بھی بحال کردی ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے جبکہ اکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ میں درج جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا...
    بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر  آگئی جب کہ پاک فضائیہ  نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب  دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
    صنعا: اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں حوثی گروپ کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق صنعا ایئرپورٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چار بڑے دھماکے ہوئے۔ ایئرپورٹ کے تین مسافر طیارے، روانگی کا ہال، رن وے اور ایک فوجی اڈہ نشانہ بنے۔ یمنیا ایئر ویز کے مطابق تین مسافر طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہیدہوئے،ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔ مزید :
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شہید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ان کی اپیل پر سکھ فوجیوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرادیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice) کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں...
    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظورکرلیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ نے 5مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے 5رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیاعدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا، عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی جانیوالی شقیں بحال کردیں،عدالت نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔آرمی ایکٹ کی تینوں...
    سپریم کورٹ کا فیصلہ: سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی ائینی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کی اکثریت سے منظور کی گئی ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے پانچ دو کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آرمی ایکٹ کی وہ شقیں بھی بحال کر دیں جنہیں پہلے کالعدم...
    لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر  بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی  فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رات گئے کیے جانے والے انڈین حملے میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں ایک مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
    بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی گروہوں نے بھی یمن پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور یمنی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ان کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔ یمنی مزاحمت کے رہنماوں میں سے ایک "حزام الاسد" نے کل "X" چینل پر اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ملک گذشتہ رات اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں اور جارحیت کا دردناک جواب دے گا۔ یہ پیغام عبرانی زبان میں جاری کیا گیا تھا۔ خصوصی رپورٹ: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے تجزیہ کیا ہے کہ تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر یمنی میزائل حملے نے ایک بار پھر اسرائیلی حکومت کی کمزوریوں اور یمن کے...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آج خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ عدالت عظمیٰ دوپہر 2 بجے فیصلہ سنائے گی، جس کی باقاعدہ اناؤنسمنٹ کاز لسٹ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم سات رکنی آئینی بینچ نے 5 مئی کو محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا پاک فوج نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو  اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھی خطاب کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا،وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی پر عسکری حکام نے بریفنگ دی۔(جاری...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...