2025-07-30@20:02:01 GMT
تلاش کی گنتی: 54500
«سے کم کرکے»:
(نئی خبر)
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے، حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں...
نوجوانوں کو جمہوری نظام میں فعال کردار دینے اور ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے درمیان باہمی اشتراک پر مبنی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پلڈاٹ نے وفاقی وزرا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کون سب سے آگے رہا؟ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا، جس میں دونوں اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو باشعور، بااختیار اور جمہوری اقدار سے ہم آہنگ شہری بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیموکریسی ٹاکس جیسے پروگرامز کا...
کلیم اختر:نادرا کی جانب سے مختلف اہم نشستوں کیلئےدرخواستیں طلب کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈویلپر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں،ڈپٹی سپریڈینٹ کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کی آسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پے رول، انفراسٹریکچر سپیشیلسٹ کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،اسسٹنٹ ڈائکریکٹر جاوا ڈویلپر کی آسامی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر سکیورٹی سپریڈینٹ، ایلیٹ سکیورٹی گارڈ ،سیکورٹی گارڈ کیلئے انٹرویو ،تحریری ٹیسٹ لیا جائیگا،جونیئر ایگزیکٹیو ،جاوا پیک اینڈ ڈویلپر کی اسامی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی مختلف تاریخ مقرر، مقر ر ہ تاریخ سے پہلے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے عوام کے لیے چین کی تیار کردہ جدید، ماحول دوست اور سہولیات سے آراستہ الیکٹرک ٹرین کی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے جدید سفری سہولیات سے آراستہ ٹرین کے لاہور پہنچنے کا اعلان بھی کر دیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ جنوبی ایشیا کی پہلی اے آر ٹی (خودکار ریل ریپڈ ٹرانزٹ) لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ بغیر پٹری کے چلتی ہے، ربڑ کے ٹائروں پر دوڑتی ہے اور 300 مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔ یہ جدید، کم خرچ اور ماحول دوست روایتی ٹرانسپورٹ کا متبادل ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کا آزمائشی سفر کینال روڈ پر کیا جائے گا۔ South...
لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔ اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے...
چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025...
ڈیجیٹل دور میں اسکرین کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں رہا۔ دفاتر میں زوم میٹنگز ہوں یا گھر پر سوشل میڈیا، ایک بالغ فرد روزانہ اوسطاً 6 گھنٹے اسکرین کے سامنے گزارتا ہے، جس سے بینائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مسلسل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں کے پٹھے تھک جاتے ہیں اور کمپیوٹر وژن سنڈروم جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں، جیسے خشک آنکھیں، دھندلا پن، سردرد اور تھکن۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ سادہ عادات اپنا کر آنکھوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے 5 ایسے سائنسی طور پر مؤثر مشورے دیے ہیں جو آنکھوں کو دباؤ سے بچا سکتے ہیں: 20-20-20 رول اپنائیں: ہر 20 منٹ بعد، 20 فٹ...
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’بلوچستان حق دو تحریک‘ کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد اسلام آباد روانہ ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک پرامن، تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا۔ مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔‘ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکاء اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ہم نے...
فائل فوٹو جمشید دستی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ حالات ہمارے لیے بڑے سخت ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، مجھے عدالتوں سے پوری امید ہے کہ وہ انصاف کریں گی۔جمشید دستی نے کہا کہ آج بھی عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا، میں 5 دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، میرے خلاف جو دعویٰ ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو چاہیے تھا مجھے بلاتے اور سنتے، مجھے نہ تو بلایا گیا اور نہ ہی سنا گیا، میرے خلاف صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔
اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اربعین صرف ایک مذہبی سفر نہیں بلکہ عقیدت، اتحاد امت اور انسانیت کے پیغام کا ایک عالمی مظہر ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ہر سال ہزاروں عاشقانِ امام حسین بائی روڈ زیارت کے لیے ایران اور عراق کا سفرکرتے ہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر...

تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے کی رائے عامہ نے اس اقدام کو ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد...

چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے...
چینی صدر کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 30 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کیا اور اس سال اکتوبر میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا پولیٹیکل بیورو مرکزی کمیٹی کو اپنے کام پر رپورٹ پیش کرے گا اور قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 15واں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کی تجاویز کا مطالعہ کرے گا۔ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی،وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق حکومتی ٹیم میں شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمان نے مذاکرات کئے۔ حکومت سے مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل سے لانگ مارچ کے شرکا منصورہ میں رکے ہوئے ہیں،بلوچستان سے قافلہ چلا راستے میں مختلف جگہوں پر رکنا پڑا، بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی...
چین نے پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے خاص طور پر بیجوں کی ترقی، سمارٹ آبپاشی کے نظام اور زرعی پروسیسنگ میں۔اس دلچسپی کا اظہار زرعی سائنسدانوں اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل چینی وفد نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے زراعت میں چین کی تکنیکی ترقی پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کو مہارت منتقل کرنے...
پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔ نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟ رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ملک میں 690افراد زخمی ہوئے،پنجاب میں 157لوگ جاں بحق اور549زخمی ہوئے،خیبرپختونخوا میں 64لوگ جاں بحق اور80زخمی ہوئے،سندھ میں 28لوگ جاں بحق اور 40زخمی ہوئے،بلوچستان میں 20افراد جاں بحق اور4زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 9افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوئے،آزادکشمیر میں 2افراد جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔ اٹک؛برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون میں بارشوں کے...
ایک بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں، بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی...
منظور حسین :ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔ ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔ پیپلز پارٹی کااس حوالے سے کہناہے کہ ن لیگ نے سینٹ انتخابات میں خاتون کی مخصوص نشست پر ہمارا ساتھ دیاتھا،اب ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دینگے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک ، ناقص ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،پانچ کمپنیوں کی ادویات ناقص نکل آئیں ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک ، ناقص ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،پانچ کمپنیوں کی ادویات ناقص نکل آئیں ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد /لاہور(سب نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) اور کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب جعلی اور غیر معیاری ادویات کیخلاف سرگرم ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں معائنے کے بعد مزید 5 ادویات کو غیر معیاری قرار دیدیا گیا ہے ۔ عوامی نوٹس کے مطابق جن ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ان میں شامل ہیں:1️⃣ Tablet AMLOShine (Amlodipine 5mg) Sunshine Pharmaceuticals (گوجرانوالہ) کی تیار کردہ۔2️⃣ Injection Zakty-L 20 (Tyloxin Tartarate) Zakfas Pharmaceuticals (لاہور) کی تیار کردہ۔3️⃣ Powder for Inj. Tylan (Tylosin Base)...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی...
مقررین نے کہا کہ زائرینِ کربلا کا راستہ بند کرنا ان کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ علما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بائی روڈ زیارتِ اربعین پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے اور زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ زائرینِ امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر عائد پابندی کے خلاف کراچی میں شاہراہِ پاکستان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین زائرین شریک ہوئے۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ زائرینِ...
ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسمگلرز غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جس سے سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون اور آگاہی ناگزیر ہے، پاکستان میں بھی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور جدید اقدامات پر عمل ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے اور استحصال کا خاتمہ کریں، انسانی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو سالانہ لاکھوں افراد کو متاثر...
کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ مقتول ساجد کے والد، عارف مسیح، کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عارف مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے ساجد کے دوست احتشام اور ثنا کے بھائی سمیت 5 افراد پر انہیں شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد 14 جولائی کو گھر سے...

سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا ہے عدالت نے قراردیا کہ بیٹی کو پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی، پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، سندھ حکومت کا 2022 کا امتیازی سرکلر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دیتے ہوئے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جسے جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا ہے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ...
اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن کے مختلف عدالتوں میں بیک لاگ میں 40 فیصد کمی سے زیر التوا مقدمات 567 سے کم ہو کر 223 رہ گئے۔ مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں جرمانوں کی مد میں 36 کروڑ روپے ریکور کیے گئے۔ اپیلٹ ٹربیونل میں بیک لاگ 58 فیصد کم ہوا، 121 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔ اپلیٹ ٹربیونل میں زیر التوا مقدمات صرف 89 رہ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 39 فیصلے سنائے جس سے بیک لاگ میں 78 فیصد کمی ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 40 مقدمات کے فیصلے سنائے جس کے سبب بیک لاگ 61 فیصد کم ہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 کیسز نمٹائے، جس سے بیک لاگ 43 فیصد کم ہوا۔ سپریم کورٹ نے 11...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ”معرکہ حق“ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی کا تھیم ”معرکہ حق“ ہوگا اور تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی, وفاقی حکومت اور صوبے مل کر 14 دن سلیربیٹ کریں گے۔ کراچی میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال 14 اگست مناتے ہیں، لیکن اس بار...
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ابھی ایک اور مالیاتی سکینڈل آنیوالا ہے، زائرین سے فی کس ایک لاکھ 80 روپے لے لیے گئے ہیں۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کے باعث 50 ارب روپے پھنس گئے ہیں، یہ 50 ارب روپے ہوٹلوں، گاڑیوں، کھانوں کی بکنگ کی مد میں خرچ ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو زائرین کے ایران عراق بزریعہ سڑک سفرپر پابندی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔...
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں: حلقہ این اے 129 (لاہور): یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔ حلقہ پی پی 87 (میانوالی): احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔ حلقہ این اے 66 (وزیرآباد): احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔ پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر...
روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی تنبیہ روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ: جاپان، ہوائی اور امریکی مغربی ساحل سے اںخلا کے احکامات بدھ کی صبح روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس سے جاپان اور امریکی جزیرے ہوائی میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ روسی حکام کے مطابق اس کی وجہ سے کئی افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور بڑے پیمانے پر سیلاب کا سبب بنا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ 8.8 شدت کا یہ زلزلہ 19.3 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے اپنی تازہ...
ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...

روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 4 میٹر بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں ، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت سے 149 کلومیٹر جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے کے...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتوں پر تاحال فیصلہ نہ ہونے والے دیگر ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا گیا۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوشن بتائے کہ کیا اُن ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا۔جس...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈھاکا: بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔ میرپور کے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو بولر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔ میرپور ماڈل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ...
عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لندن :بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے والد کی رہائی کے لیے صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہی امید باقی رہ گئی ہے۔ پاکستان میں تمام قانونی راستے اختیار کیے جا چکے ہیں لیکن انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آ رہا۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قاسم نے بتایا کہ عدالتی اجازت کے باوجود قیدی والد سے ہفتوں میں ایک مختصر کال ہی ممکن ہو پاتی ہے، جو ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک ہے۔ یہ نظام...
امانت گشکوری: طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ،سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا سرکلر کالعدم قرار دے دیا. تفصیلات کےمطابق جسٹس عائشہ ملک نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، ریمارکس میں سپریم کورٹ نے کہا بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں حق کی بنیاد پر دی جائے گی، بیٹی کی پنشن کے لئے والد کی وفات سے پہلے یا بعد کا معاملہ غیر متعلقہ ہے۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے:عظمیٰ بخاری سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ پنشن خیرات نہیں ، سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے،عدالت...
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردی کے خلاف عسکری آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔ تحصیل لوئی ماموند کے 16 دیہات میں ڈپٹی کمشنر نے 31 جولائی تک کرفیو نافذ کیا تھا، جس کے دوران آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات عوامی اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردی کیخلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ کسی علاقے میں کرفیو یا دفعہ 144 محکمہ داخلہ کی منظوری کے بغیر نافذ...
کراچی میں شاہراہِ فیصل پر واقع منہدم نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پلاٹ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آفیشل اسائنی نے نیلامی کا اشتہار شائع کردیا ہے، جس میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا، اور عدالت عظمیٰ نے زمین فروخت کرکے متاثرہ الاٹیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا پلاٹ 780 گز پر مشتمل ہے، جس کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو رقم...
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی نومنتخب انتظامیہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ صحافت مقدس امانت اور شعور کی بہت بڑی طاقت ہے، آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے۔ سچ پر کوئی پابندی نہیں ہے، جس معاشرے میں سچ پر پابندی ہو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے، سچ ایک موتی ہے اس کو بدتمیزی، بدتہذیبی اور ذاتی خواہشات کے کیچڑ میں لپیٹا جائے تو بداخلاقی بن جاتا ہے اور معاشرے میں انتشار کا باعث بنتا ہے۔ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے...
کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے...
سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں، حق کی بنیاد پر دی جائے گی۔ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ پنشن سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے، خیرات نہیں، خواتین کی پنشن کا انحصار صرف مالی ضرورت پر ہونا چاہیے، نہ کہ شادی کی حیثیت پر۔ سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے والے سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ حکومت کا 2022 کا امتیازی سلوک والا سرکلر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، پاکستان کا بین الاقوامی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارت نے شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاہد آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے جب پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میں کپتانی کریں گے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ ایونٹ کے لیے کوالیفیکیشن ماڈل کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ممکنہ طور پر ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے گی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس (اے جی ایم) میں طے پانے والے فارمولے کے تحت علاقائی کوالیفکیشن ماڈل اپنایا گیا ہے، جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟ اس نئے ماڈل کا مقصد کرکٹ کی دنیا بھر میں نمائندگی کو یقینی بنانا اور کھیل...

ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک
ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز فتح جنگ() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف تاریخی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب آپریشن کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 مرتبہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والے نئے راؤنڈ میں چوہدری شفقت محمود نے ذاتی نگرانی میں وہ چند ایک ریڑھی بان بھی ہٹا دیے جو آپریشن...

پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا ہے ملک کے تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں سے مشاورت کے بعد بزنس فورم متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک ہی مرحلے میں 500 بیسس پوائنٹس کی واضح کمی کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی کو معقول بنایا جا سکے اور اسے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے وژن اور وزیر اعظم کی معاشی ترقی و برآمدی حکمت...
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا بھارت کی جانب سے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میزائل تجربے اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اور جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں، بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب پاکستان کا جدید نصر حتف-9 میزائل ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے، نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نصر میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے...
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز...
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بڑی شراکت داری کر سکتا ہے:محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولا (Atadjan Movlamov) سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمد علی درانی نے ترکمانستان کے صدر سردار بردمحمدوف اور عوام کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ترکمانستان کے سفیر نے سفارت خانے آمد پر محمد علی درانی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارت کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور مراعات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عوام اور کاروباری برادری کی سطح پر...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں...
چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن کے اسٹاک ہوم میں منعقد ہوئے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور میکرو اکنامک پالیسیوں جیسے مشترکہ تشویش کے اقتصادی اور تجارتی امور پر گہرا اور کھل کر تعمیری تبادلہ خیال کیا اور چین امریکہ جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے اور لندن فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اس کی توثیق کی۔ مذاکرات کے اتفاق رائے کے مطابق، دونوں فریق امریکہ کے 24 فیصد ریسپروکل محصولات کے ساتھ ساتھ چین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ...
آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے، آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا۔ ایم پی اکھلیش یادو نے طنزیہ سوال کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے۔ آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا، آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے...
ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : حیاتی تنوع انسانی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور انسانی بقا اور ترقی کی ایک اہم بنیاد ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن پر دستخط اور توثیق کرنے والے اولین فریقوں میں سے ایک ہے ، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی کلیدی تحفظ کے تحت جنگلی حیات کی 74 فیصد آبادی کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ان میں، شہری علاقوں میں...
حلال اور حرام کے درمیان ختم ہونے والی لکیر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال مجھے فخر ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، ایک ایسا شہر جس کا نام سنتے ہی دل میں محبت، جفاکشی اور مہمان نوازی کے جذبات جاگ اٹھتے ہیں۔ لاہور کے لوگ، جنہیں محبت سے “زندہ دلانِ لاہور” کہا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی سخاوت، زندہ دلی اور کھانے سے محبت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ مجھے آج بھی اپنے بچپن کے وہ دن اچھی طرح یاد ہیں جب ہم بغیر کسی جھجھک کے بازار کی کسی بھی ریڑھی یا دکان سے کھانا کھا لیا کرتے تھے۔ ایک خاموش سا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک تقریب کے دوران ایسا طنز کیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ آفریدی نے مزاحیہ انداز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’ہم بوڑھے ہوکر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اب پتہ نہیں انڈیا کس منہ سے کھیلے گا، لیکن ہمارے ساتھ ہی کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی اپنے اس بیان میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کی بات کر رہے تھے۔ ان کے اس بیان نے تقریب کا ماحول خوشگوار بنا دیا، اور شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ اگرچہ یہ جملہ طنزاً کہا گیا، لیکن اس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مقابلوں کی...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ عوام کے لیے علاج معالجے کی سہولت اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ایک انٹیگریٹڈ سسٹم لانچ کرنے جا رہے ہیں تاکہ ہر مریض کو دیکھا جاسکے، پاکستان کی آبادی بڑھنے کی شرح 3.6فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے کینسر کے وارڈ میں جائیں تو دل دہل جاتا ہے، مریض کو مریض بننے سے بچانا چاہتے ہیں، ہمارا نظام اس قسم کا ہے کہ ہم مریض کا اسپتال میں انتظار کر رہے ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ مریض کو مریض بننے سے روکیں۔ آج، جب پاکستان کی تقریباً آدھی آبادی بین الاقوامی سطح پر قابلِ موازنہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور 16.5 فیصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائی رکوانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر اپ گریڈ شدہ پاک بزنس ایکسپریس اور نئی متعارف کرائی جانے والی مسافر سہولیات کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی ہے، اس سفارتی کامیابی سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا،"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہم...
کولمبیا یونیورسٹی کے بعد اب ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہارورڈ نے حکومت سے مفاہمت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ رقم کی ادائیگی سے متعلق مکمل مالی شرائط پر تاحال بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر اس نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی امداد روک دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کولمبیا یونیورسٹی نے بھی حکومتی فنڈنگ کے تحفظ کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ڈیل کر لی تھی۔
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان...
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
کراچی: وفاق سے سندھ حکومت کو گرین لائن بی آر ٹی کی منتقلی کے بعد اس کی یومیہ رائیڈر شپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گرین لائن کی رائیڈر شپ گزشتہ چھ ماہ میں 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 15ویں بورڈ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں سینیئر وزیر کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال...
کراچی: مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں موجود چیز کے بارے میں آخرکار پتا چل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے تمام پیالوں میں نمک موجود تھا۔ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، تفتیش کاروں نے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کیے تھے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کے تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر سے 5 مختلف پیالوں میں سے 5 سیمپل لیے گئے تھے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے...
ماسکو: روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، خوفناک زلزلے کے باعث 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں، زلزلے سے بندرگاہوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ممکنہ سونامی کے باعث بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی، جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی، ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بھی خالی کرا لیا گیا۔ زلزلے کے باعث...

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام
سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست سے دوچار بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی جس میں سول سرونٹس اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکہ حق میں شکست سے دوچار ہو چکا ہے، بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، یہ گروہ بھی معرکہ حق میں بھارت کو دی گئی ذلت آمیز شکست جیسا...
پی ایس ایل سیزن 10 میں حصہ لینے والی ہر فرنچائز کے لیے 97 کروڑ روپے کی سلامی تیار ہونے لگی۔ اس میں سے کھلاڑیوں کی فیس و دیگر اخراجات کی رقم منہا ہوگی، اپنی اسپانسر شپ علیحدہ ہے۔ یوں ایک ارب سے زائد فیس ادا کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے سوا دیگر تمام فائدے میں رہیں گے۔ دوسری جانب ٹیموں کی اکاؤنٹس شیٹس میں تاخیر کے باعث پلیئرز کو اختتامی 30 فیصد معاوضہ آئندہ چند روز میں ملے گا۔ ’’2 رکنی‘‘ ٹیم کے حامل لیگ چیف سلمان نصیر ایشیا کپ کے معاملات میں مصروف رہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل کے معاملات بدستور تاخیر کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا انعقاد...
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بھیانک جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش میں لوگ اسمگلروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں اور یہ جرم اب عالمی سطح پر منظم گروہوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، اور مجرموں کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں...
ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق...
محمد عمران: اٹک میں حسن ابدال برساتی نالےمیں ڈبل کیبن ڈالا بہہ گیا،گاڑی میں1ہی فیملی کے 10افرادسوارتھے ،5افرادکوزندہ نکال لیا گیا ،5کی تلاش جاری،لاپتاافرادمیں 4خواتین اور 1بچہ شامل ہے۔ اٹک کی تحصیل حسن ابدال کےعلاقہ جھادی کس کے قریب پیش ایاجہاں برساتی نالہ میں پلی کےاوپر پانی زیادہ ہونے سے ویگوڈالہ پانی میں بہہ گیا بہہ جانے والی گاڑی میں ایک ہی فیملی کے دس افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیاگیاجںکہ پانچ افراد جن میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہےتاحال لاپتہ ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں آپریشن میں مصروف عمل ہےاپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹایمرجنسی آفیسر علی حسین خودکررہے ہیں۔متاثرہ فیملی کاتعلق واہ کینٹ سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعل یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا، جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دیگر امیدواران ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرہ شمش، اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ کا ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں بدھ کے روز 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی افراد زخمی ہوگئے اور سونامی کی 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند لہریں اٹھیں۔ زلزلے اور سونامی کے باعث بحرالکاہل کے گرد واقع کئی ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے اپنے پیغام میں کہا، ’آج کا زلزلہ دہائیوں میں سب سے شدید تھا، صورتحال سنجیدہ ہے۔‘ ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر تک سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کلے باعث عوام کو ساحلی علاقوں...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ محمد شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان سے ہے جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تقریباً 7 سال قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ...
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نائب روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات، شدید بحران اور تشدد میں شدت ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر خطے میں حقیقی امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب روسی وزیر خارجہ "سرگئی ورشینین" نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عالمی فلسطین کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنی...
دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی...