2025-09-18@22:46:32 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«واپڈا نے»:
(نئی خبر)
حیدرآباد ،واپڈا ہائیڈرو یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)19فروری بروز بدھ کو ملک بھر کے واپڈا اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین محکمہ بجلی کی نجکاری کے اقدام، تنخواہوں میں اضافے، ملازمین کی بھرتیوں، ڈپلومہ ہولڈر کوٹے میں اضافے، ترقیاں، جی ایس او اسٹاف کے شفٹ الائونس میں اضافے اور رسک الائونس کی منظوری، پیپکو احکامات کے تحت پینل اسپتال سے معاہدوں، کینسر کے مریض ملازمین کے علاج کیلیے ایڈونس کی ادائیگی، فیلڈ اسٹاف کو گاڑیوں، ٹی اینڈ پی اور پی پی ای کی فراہمی، معاہدے کے تحت ملازمین کے بچوں کی 20 فیصد کوٹے پر بھرتیوں پر عمل درآمد، وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن، کموٹیشن کی اصلاحات کے نام پر کٹوتیوں کا خاتمہ، مرحوم ملازمین کے لواحقین کو اسسٹنٹ پیکیج کے تحت لمپ سم...
لاہور: واپڈا ٹاؤن میں خواتین کے پارک میں کھیلنے اور گالی گلوچ سے منع کرنے پر 4 افراد نے معمر سیکیورٹی گارڈ خالد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو زمین پر گرا کر تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں...

حیدرآباد: واپڈا سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی لیبر ہال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: واپڈا سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی لیبر ہال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے مجوزہ 6نئی کینالز نکالے جانے کے منصوبے کیخلاف سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ، جہاں ریلی کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدرجتوئی اور دیگر نے کہا کہ حکومت سندھ کے پانی پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ، واپڈا کے چیئرمین کا کینالوں میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے بیان غلط ہے ، ارسا اور واپڈا جیسے وفاقی ادارے پنجاب کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ غلط اعدادوشمار بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں واپڈا کی طرف سے ویژن 2025ء بنایا...
---فائل فوٹو ترجمان واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال کی تفصیلات جاری کر دیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 42 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔ واپڈا نے پاکستانی دریاؤں، آبی ذخائر کی صورتحال بتادیواٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کےا عداد و شمار پیش کردیے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر...
جماعت اسلامی میرپورخاص کی جانب سے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)شہری ایکشن فورم۔تنظیم تاجران میرپورخاص آفس میں SE واپڈا کی دیگر افسران کے ہمراہ آمد شہریوں اور تاجروں کے ساتھ بجلی بقایاجات کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر معذرت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں واپڈا حکام کی جانب سے بقایا جات اور بچلی چوری مہم کے دوران شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک واقع کے خلاف شہری ایکشن فورم اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد اے سی واپڈا امیر احمد میمن ایکسیئن علی رضا بھٹی ایس ڈی او ریاض میو شاہد کاظمی سکندر مہر کے ہمراہ مرکزی آفس پہنچے جہاں حافظ محمد صادق سعیدی کامران میمن ،بشیر الہی،حاجی فقیر محمد میمن شمش الدین پھنور ایڈووکیٹ علی حسن چانڈیو عدنان میئو، حاجی...
محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جارہا ہے، اس شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جارہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں ہیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی جبکہ حکومت نے بھرتیاں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ایک ملازم سے 10 ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دباؤ ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے ان حالات میں...
---فائل فوٹو واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نورانی بستی چشتیہ کالونی کے رہائشی ضعیف شخص آفتاب احمد چوہدری نے بجلی کے بل میں ناجائز جرمانہ لگائے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ مجھے رواں مہینے بجلی کا جو بل جاری کیا گیا، اس میں واپڈا کے اہلکاروں نے بلاجواز بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد میں رشوت کا بازار گرم ہے، بل کی درستگی کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، جو رشوت دیتا ہے وہ بغیر میٹر کے بجلی استعمال کر رہا ہے جبکہ قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بلا جواز جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بل...
جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں واپڈا اور جی بی آر ایس پی کے تعاون سے ٹیکینکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ کے پہلے بیچ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 14 میں سے 7 شعبوں میں دیامر کے 130 امیدواروں کو تیکنیکی تربیت دی جا رہی ہے۔ جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی...
جامشورو (نمائندہ جسارت) حیسکو واپڈا ملازمین کی جانب سے بجلی چوری کے الزام میں برطرف کیے گئے حیسکو واپڈا ملازمین کی بحالی کے لیے حیسکو رہنماؤں مظفر قریشی، صفر ملاح، ثاقب الدین، خالد کونہارو اور دیگر کی قیادت میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں احتجاجی ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے الزام میں ہمارے 2 ملازمین منیر کولاچی اور ایوب ملاح کو فوری نو کریوں پر بحال کیا جائے، جبکہ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف برَطرف مذکورہ ملازمین کو شہریوں کی شکایات اور قو می بجلی چوری پر برطرف کیا گیا ہے، شہریوں اور متاثرہ اشخاص کا بلند و بانگ دعوئوں سے کہنا ہے کہ بجلی چوری...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ حیسکو سرکل لاڑ کے 5 لائن اسٹاف کی جبری برطرفی کے خلاف کل سرکل آفس لاڑ کے افسران کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، بے گناہ ملازمین کو بحال اور کرپٹ افسران مافیا کو بے نقاب کیا جائے گا، افسران خود کو حاجی ثناء اللہ کی اولاد اور محنت کشوں کو چور بناکر سارا ملبہ ان پر ڈال رہے ہیں، یہ ملک محنت کشوں نے بنایا ہے اور انہی کو بے روزگار کیا جارہا ہے، آپ کا لیبر ہال میں جمع ہونا اور برخاست ہونے والے ملازمین کے لیے خیر سگالی اور اظہارِ یکجہتی کرنے پر...