2026-07-23@23:45:37 GMT
تلاش کی گنتی: 57667

«پاکستان میں»:

(نئی خبر)
    گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔ ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار نواز شریف...
    روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔ مزید :
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں استعمال ہونے والی اسپن فرینڈلی وکٹوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کی حکمت عملی جامع تحقیق اور مختلف حالات کے جائزے پر مبنی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم کی تشکیل پر مسلسل کام جاری، ورلڈ کپ کو ہدف بنایا لیا، مائیک ہیسن پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں کم اسکور والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے تاہم بعض کرکٹ مبصرین نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا سست اور اسپن بولنگ کے لیے سازگار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں جس سے8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک دہائی کے دوران قربانی کے جانوروں کی تعداد 17 فیصد بڑھی ہے۔ اس سال 28 لاکھ گائے بیلوں، 43 لاکھ بکروں، 5 لاکھ بھیڑوں اور 30 ہزار اونٹوں کی کھالیں حاصل ہونےکا امکان ہے۔ ان کھالوں سے 9 سال میں چمڑے کی صنعت منافع بخش تیار مصنوعات کی طرف منتقل ہوئی جب کہ پاکستانی برآمدات میں چمڑے سے تیار مصنوعات کا حجم 694.20 ملین...
    روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی کھیت مزدوروں کو ایک منی وین کے اندر مبینہ طور پر زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا، اطالوی پولیس نے اس وحشیانہ قتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطالوی اخبار کوریئر ڈیلا سیرا (Corriere della Sera) کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب ایک جلی ہوئی منی وین سے چار پاکستانی کارکناں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اطالوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مقتولین کے قتل کے شبہے میں 2 پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا، اطالوی پولیس نے گرفتار دونوں پاکستانی ملزمان کو ریمانڈ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے) منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر زاہد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلے دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے درخواست کی ہے کہ اس کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری۔فوٹو: فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے، ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (ڈبلیو ایس آئی ایس) میں دو منصوبوں کی شارٹ لسٹنگ کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ڈبلیو ایس آئی ایس پرائز 2026 میں پنجاب کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میرا پیارا عالمی چیمپئن پروجیکٹ قرار پایا، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ’’میرا پیارا‘‘ پروجیکٹ دنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل ہوگیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پروجیکٹس میں شارٹ لسٹ ہوگیا، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی،جس میں پاک ترک تعلقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اورخیبرپختونخوا اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ پاک۔بھارت جنگ میں ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،نئی نسل کو پاک ترک دوستی میں...
    پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ ???? TOSS & PLAYING XI ???? Pakistan win the toss and opt to field first ???? Unchanged team for the second ODI ???????? ➡️ Download #PCBLIVE app now ???? Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026 آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1...
    پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB — Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026 پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس...
    پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
    ایران امریکا مذاکرات میں دُنیا پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کی زبردست تعریف کی۔ اس سے قبل پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ واشنگٹن کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تو انہوں نے بھی پاکستان کے کردار کی کھل کر تعریف کی۔ لیکن اِس سب کے باوجود امریکا ایران تنازعے کا پائیدار حل نظر نہیں آ رہا جس کی بُنیادی وجہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اب لبنان میں نہ رُکنے والی جنگی جارحیت ہے، حالاں...
    وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا...
    اسحاق ڈار---فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو یورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا ہے، پاکستان خطے میں امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یورپی یونین کی رہنما کایا کالاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آخری یورپی یونین وزٹ 7 سال پہلے ہوا تھا، ہم پچھلے سال بھارت پاکستان جنگ اور ایران امریکا تنازع کے دوران قریبی رابطے میں رہے، آج ہم نے مشترکہ طور پر اسٹریٹیجیک مذاکرات کی صدارت کی، ہم نے پچھلے سال نومبر میں مشترکہ اسٹریٹیجیک مذاکرات کیے تھے، امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور...
    یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹو  یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔  —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے...
     احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔ پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید...
    راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ( Shaheen Shah Afridi) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 61 اور میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان...
    پاکستان (Pakistan) اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد کہا کہ یہ دن پاکستان کرکٹ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قومی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ اس تاریخی میچ میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اس یادگار موقع کی اہمیت سے آگاہ ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح...
    راولپنڈی( نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں شیڈل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 ون ڈےمیچز میں کامیابی حاصل کی۔ مزید پڑھیں۔اگرمذاکرات ناکام ہوگئے تو ایران پر دوبارہ حملےکے لیےتیارہیں، امریکی وزیر جنگ
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور پاکستان ابراہم معاہدوں (ابراہم اکارڈز) میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar, held a wide-ranging interactions with his counterparts from different countries during his visit to the United Nations (May 26-28) Details below@MIshaqDar50 @Asimiahmad @ForeignOfficePk pic.twitter.com/FTXq2WX24e — Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) May 29, 2026 عرب نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن...
    پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین(Catherine Whitman) عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئیں۔ پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے ان کا استقبال کیا، جہاں انہوں نے قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزیدپڑھیں:یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت برقرار A warm gesture ahead of the ODI series ???????? Australia team manager visited the Pakistan dressing room and exchanged Eid-ul-Azha greetings ➡️ Download #PCBLIVE app now ???? Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh Watch Live:… pic.twitter.com/GbpsiRpSG0 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026 کیتھرین وائٹ مین نے اس موقع...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کا حامی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بین الاقوامی اور سلامتی کی بحالی سے متعلق بحث سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم سیشن کے انعقاد پر چین کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سیشن کا انعقاد وقت کی ضروررت تھی، اقوام متحدہ کے چارٹر میں راستوں کے درمیان تعلقات کے اصول وضع کیے گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے شہریوں کو مساوات،حق خود ارادیت کے حقوق دیے ہیں پاکستان یو این چارٹر اور اصولوں پر کاربند ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ تنازعات کے پر امن...
      وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔ دوشنبے میں بین الاقوامی واٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں متعدد بار شدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 2 ارب آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر خصوصاً افریقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اختتام پر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں ’نئے دور کی بین الاقوامی برادری‘ اور ’چین پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ‘ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین اور پاکستان نے دفاع، سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون میں مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا ہے۔چین نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر کو علاقائی رابطہ مرکز...
    پاکستان کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ فضائی حملوں میں افغانستان کے تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود ٹی ٹی پی اور داعش خراساں کے سات مراکز کو تباہ کیا گیا جس میں 80سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  حالیہ کارروائی خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان تعلقات کی نزاکت اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جاری جدوجہد کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دولت اسلامیہ صوبہ خراسان گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : موجودہ حکومت کے دور میں بیرونی قرضے 138 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 3 سالوں میں بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں 84 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہو جانے کا انکشاف۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6ارب ڈالر کا نیا قرضہ لیا۔وفاق نے 8.6اور صوبوں نے 1.9ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔ ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے 5.06ارب ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2ارب ڈالر کا قرض دیا۔ عالمی بینک نے 1.9ارب ڈالر کا قرض دیا، ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔ جبکہ پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان وزرا اور بھارتی افغان سوشل میڈیا ہمارے خلاف الزام تراشی کے بجائے علما کرام کا وفد طے کرے۔اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ علماء وفد کے سامنے ہم اپنا موقف رکھیں اور افغان طالبان اپنا موقف رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں جو درست ہو اسے اختیار کرلیا جائے۔ مزید :
    پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ہمیں کون خریدے اور کون نہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دی ہنڈرڈ لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے بلے باز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملے گاوہ وہاں لیگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور جن کو ان میں دلچسپی نہیں ان پر ان کی توجہ نہیں ہے۔ دی ہنڈرڈ کے ابتدائی پانچ سیزن میں پاکستان کے صرف نو کھلاڑی حصہ لے سکے ہیں۔ اکثر ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے نہیں خریدتیں۔ اس سال بھی دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران پاکستان ویسٹ انڈیز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الزامات کی سیاست مناسب نہیں۔ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ علیمہ خان کوکسی بھی بیان کا جواب نہیں دیں گے اوران کے لیے اب “اوپن فیلڈ” ہے کہ وہ جو چاہیں الزامات عائد کریں۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جو ریلیف ملا ہے اس پرپارٹی کو شکرگزار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے اوراس حساس مسئلے کو سیاسی...
    مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، ہندو، سکھ اور مسیحی مذاہب کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تاجر برادری، وکلاء، اساتذہ اور طلباء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں سالانہ القدس کانفرنس اور افطار وحدت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، ہندو، سکھ اور مسیحی مذاہب کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تاجر برادری، وکلاء، اساتذہ اور طلباء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ کانفرنس کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک بھر میں جاری مہم رمضان فلسطین کے ساتھ کے عنوان سے کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں۔چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف خان نے اجلاس میں سوال کیا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے؟ نئے بورڈ کی تشکیل سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی؟حکام وزارت تجارت نے کہا کہ چاول کی برآمدات کیلئے ان کو مالی سپورٹ دی گئی، رائس سیکٹر کو کبھی ای ڈی ایف سے مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی، اس لیے بورڈ نے چاول ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا، ماضی میں ایسی امداد کئی مرتبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز  شریف کے مشیر  برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو  ردعمل دیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پرجوپالیسی آج اپنائی گئی ہے اسے پہلے اپنانا چاہیے تھا، اگرچند سال قبل یہ پالیسی اپنائی جاتی تو دہشت گردی کا نام ونشان نہ رہتا، وزیراعظم پاکستان نے 4 ماہ قبل افغانستان کو پیغام دیا تھا، افغانستان کوبتادیا تھا کہ دہشت گرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، افغانستان کو بات سمجھ نہیں آئی تو رسپانس دیا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب جب...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی مردم شماری فوج کی نگرانی میں کرائی جائے، درست مردم شماری ہوگئی تو سندھ کی قسمت بدل جائے گی، بھٹو صاحب کے آئین میں نئے صوبے بنانے کا اختیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئین سے بغاوت قبول نہیں، سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاق پر حملہ ہے، ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے ہوتے سندھو دیش کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر مرکزی رہنماؤں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس...
    اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں افغانستان میں کی گئی حالیہ فضائی کارروائی پر حکومت کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا سرحد پار دراندازی کے شواہد افغان حکام کے سامنے رکھے، مگر وہاں سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام اچانک نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے ایک طویل پس منظر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران افغان طالبان حکومت کو متعدد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر پیش آنے والے افسوسناک چاقو حملے میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا اور پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان افضل کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر اٹھارہ برس بتائی گئی ہے، نوجوان تراویح کی نماز ادا کرنے مسجد پہنچا تھا اور گاڑی پارکنگ میں موجود تھا کہ اچانک ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر دیا، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ قریب موجود تین افراد بھی...
    فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ کرک میں ایف سی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں حملہ اور بلوچستان میں مزدوروں کا اغواء قابل مذمت ہے، دہشت گردی کا آغاز اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ سے شروع ہوا، اب یہ ناسور پورے ملک میں پھیل چکا ہے، فرقہ پرست دہشت گرد کالعدم جماعت کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں وقت کی ضرورت اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کرک میں ایف سی کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، بنوں میں فوج کے کانوائے پر فتنہ...
    مرکزی صدر امین شیرازی نے کہا کہ عالمی یوم القدس ریلی 23 رمضان المبارک بمطابق 13 مارچ 2026 کو نکالی جائے گی، ریلی اسلام پورہ مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، خواتین، بچے اور مختلف جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے حوالے سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے قدس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر امین شیرازی، سابقین امامیہ، سابقہ مرکزی صدور و ارکین نظارت نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے...
    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم دہشتگردی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی  ایس یو وی 'Hyundai Palisade'  کی آفیشل قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ پاک ویلز  کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو دو مختلف ورینٹس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ درج ذیل ہے Palisade Smart: اس ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔Palisade Calligraphy: اس ٹاپ لائن ورینٹ کی قیمت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اس لگژری گاڑی کو 30لاکھ روپے  کی ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ بک کروایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں، جن میں CVT، NEV لیوی اور ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہیں۔ یہ ٹیکسز...
    قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری 2026ء کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سیاسی پروگرام (وفاقی وزیر امیر مقام سمیت دیگر کی موجودگی میں) حافظ حفیظ الرحمان نے دانستہ طور پر بے بنیاد اور انتہائی بدنام کن بیانات دیئے۔ ان بیانات میں ہنزہ، غذر اور نگر کے لوگوں پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف عناصر کی پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف کہنے پر ہنزہ، غذر اور نگر کے رہائشیوں کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ایم این زیڈ لاء ایسوسی ایٹس کے ذریعے جاری قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری چیلنج کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔اکبر ایس بابر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسپیکر کو پہلے جانچنا چاہیے تھا، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی آزادانہ طور پر ہوئی یا نہیں۔  ٹرمپ ایک محدود حملے پر غور کررہے ہیں لیکن اگر ایران جوہری پروگرام سے دستبرداری نہ ہوا تو بڑا حملہ بھی کیا جا سکتا ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔ کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کی وجہ سے انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوصِ نیت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں ہم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ انتظامیہ...
    برطانوی شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر ہونے والے ہولناک چاقو حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان کی شناخت ہو گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے باہر حملے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ ذیشان افضل کے نام سے ہوا ہے۔ 18 سالہ ذیشان افضل برمنگھم کے نواحی علاقے کا رہائشی تھا اور تراویح کی نماز ادا کرنے مسجد پہنچا تھا کہ پارکنگ میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تھا۔ حملے میں ذیشان افضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں 1157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، کمیشن نے کمپنیوں کی بندش سے متعلق اعدادوشمار کو غلط قرار دے دیا اور کہا صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق بعض رپورٹس میں غیر ملکی کمپنیوں کی بند ہونے سے متعلق اعداد و شمار غلط طور پر پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں رجسٹرڈ 1157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری چین،...
    وزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 24 فروری 2026 تک قطر کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ امیرِ ریاست قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا عکاس ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی تجدید کا مظہر ہے۔دوحا میں قیام کے دوران وزیراعظم کی امیرِ قطر...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں، دہشت گردی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم سے متعدد مرتبہ درخواست کی کہ افغانستان سے دراندازی روکی جائے، لیکن انہوں نے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گرد تشکیلیں پاکستان میں آتی ہیں، یہ...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس 6200 پوائنٹس کم ہو کر رواں سال کی دوسری بڑی مندی کا شکار ہوا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار...
    رمضان ایڈیشن کے عنوان سے وسطی لندن میں واقع ایک ہوٹل میں خصوصی بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں رمضان اور عید کے ملبوسات، جیولری، پرفیوم اور دیگر اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمشنر کی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم کا کہنا تھا کہ 85 سے زائد خواتین ڈیزائنرز کی شرکت سے ہال منی پاکستان کا منظر پیش کر رہا تھا، یہاں خواتین ڈیزائنر بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اس قسم کے بازاروں کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے تاکہ ہم اپنے وطن کا اچھا امیج پیش کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ مسلم ممالک کی خواتین سفارت کار بھی یہاں آئیں کیونکہ ہمارا فیشن عرب ممالک میں بھی بہت مقبول ہے، منتظم...
    ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر پاکستان کے مطابق گوادر میں نایاب بوہیڈ گٹارفش 30 میٹر گہرے پانی سے ملی، دنیا بھر میں اس مچھلی کی تعداد 80 فیصد کم ہوچکی ہے۔ کراچی سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پکڑی گئی مچھلی140سینٹی میٹر لمبی اور 65 کلو سےزیادہ وزنی ہے، زیادہ شکار کی وجہ سے یہ مچھلی تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔  ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اس مچھلی کی خرید و فروخت پر عالمی پابندی عائد ہے، پاکستان میں بھی اس مچھلی کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔  عالمی ادارے نے بتایا کہ مادہ مچھلی ایک وقت میں بہت کم بچے دیتی ہے، ماہرین نے اس نایاب مچھلی کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔  ڈبلیو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آج سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا دیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اس میں شریک نہ ہوئی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟ پی ٹی آئی کے مطابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی قیادت میں ہونے والے دھرنے کا مقصد عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنا اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک جیل میں رسائی دینا ہے۔ دھرنے میں اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ وکلا بھی شریک ہوئے۔...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں، دہشت گردی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم سے متعدد مرتبہ درخواست کی کہ افغانستان سے دراندازی روکی جائے، لیکن انہوں نے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گرد تشکیلیں پاکستان میں آتی ہیں، یہ تشکیلیں اور دہشت...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں قیم بھی آدھی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی برائے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جاوید حنیف نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے۔ جاوید حنیف نے کہا کہ نئے بورڈ کے قائم ہونے سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی۔ حکام نے کہا کہ پاکستان کے چاول کی تعداد اور قیمتوں میں آدھی کمی ہو گئی تھی، اس سال دنیا میں چاول کی پیداوار بڑھی، بھارت...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغانستان مخالف کارروائی بھارت پاکستان صف ماتم وی نیوز
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو بارہا سرحد پار دراندازی کے ثبوت دیے مگر افغان حکومت نے کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا، ہم لاشیں اٹھانے کے لیے نہیں ہیں، ہمیں ردعمل دینا آتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں کی گئی پاکستان کی فضائی کارروائی پر حکومت کا باضابطہ موقف پیش کیا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں ہوئی حالیہ کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ تھیں، ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا یہ...
    تقریب سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے موقع پر "امیدِ رمضان" کے عنوان سے چوتھے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی اور دیگر اراکین، گرین وچ یونیورسٹی کی وائس...
    سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔احتجاج کے شرکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے موٹروے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 7 ماہ میں 7.11 فیصد یا 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دستاویز کےمطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں،  جنوری 2026 میں ملکی برآمدات 35 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زائد رہیں،جنوری میں ٹیکسٹائل 3.14 فیصد، مینوفیکچرنگ آلات کی ایکسپورٹ میں 12.73 فیصد اضافہ ہوا۔ 7 ماہ میں غذائی اجناس کی ایکسپورٹس میں 35 فیصد یا 1.62 کروڑ ڈالرکی کمی آئی،اس دوران فوڈ ایکسپورٹس 4.61 ارب ڈالر سےکم ہوکر 2.98 ارب ڈالر رہ گئیں، چاول،آئل سیڈز،سبزیاں، گڑ، مصالحے، تمباکو، کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم، سرجیکل،طبی آلات،لیدر،کینوس شوز کی برآمدات...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم جانوں کا بدلہ جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں، یہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن اس ماں کے آنسووں کا جواب جس نے...
    فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت دفاع کی ننگرہار اور پکتیکا کے اشہری علاقوںمیں پاکستان کی جانب سے حملوں کی شدیدمذمت پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے سات ٹھکانے تباہ ہوئے جبکہ 80 سے زائد خوارج مارے گئے۔عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات افغانستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایٔراسٹرائیک کی گئی ہیں جس میں تین صوبوں ننگر ہار،...
    یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کوئی اختیار نہیں؟ پیپلز پارٹی کی اپنے بانی کے آئین سے بے وفائی ہے، رہنماؤں کی پریس کانفرنس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیٔرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے کہ 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے...
    پاکستان نے مائیک ہکابی کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک قراردے دیا اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں، دفتر خارجہ پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔اتوار کو جاری مشترکہ...
    جنگلات بطور ماحولیاتی ڈھانچہ: چین کے آسمان سے پاکستان کی زمین تک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز مصنف: ایسل الہام، کلائمٹ گورننس اینالسٹ،MPhil میڈیا اسٹڈیز، impactchroniclesmedia@outlook.com چین کی وسیع شجرکاری مہم نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ جنگلات محض منظرنامہ نہیں بلکہ زندہ ڈھانچہ ہیں جو پانی کے چکر کو ازسرِنو ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دہائیوں کے دوران اربوں درخت بنجر زمینوں پر لگائے گئے، خصوصاً شمالی خشک علاقوں میں، جس کے نتیجے میں زمین مستحکم ہوئی، گرد و غبار کے طوفان کم ہوئے اور بارش و بادلوں کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم چین کا تجربہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پانی کی کمی والے علاقوں میں ضرورت...
    ترجمان تحریک آزادی القدس علی غازی کے مطابق کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جس میں بھر پور عوامی شرکت سے یہ واضح ہوجائے گا کہ پاکستانیوں کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک آزادی القدس میں شامل تنظیموں اور اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صہیونی ریاست سے تعلقات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، حکومت پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پیس بورڈ سے فوری طور پر باہر نکلے، مسئلہ فلسطین کے...
    پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز ڈھاکا (سب نیوز)بنگلا دیش میں 12 فروری 2026 کو عام انتخابات کے بعد پاکستان کی جانب سے بنگلا دیشی حکومت سے سفارتی سطح پر پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر کی بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پاکستان بنگلا دیش تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم، باہمی...
    کولمبو(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں کھیلا جائے گا،جہاں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی کا قوی امکان ہے، سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے،جہاں کامیابی سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ اس سےقبل صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس میں کہابارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،پراعتماد ہیں مورال اچھا ہے یہاں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیلا ہوا ہے۔ انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے کہ بولنگ کرنا ہے یا بیٹنگ کرنا ہے ہمارا...
     پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب کے موقع پر سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کی صورتحال اور کمپنیوں کے مالی نتائج بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈال رہے ہیں اور مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔فرخ سبزواری نے کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کیا رخ اختیار کریں گی، فی الحال یہ بھی ایک معمہ ہے۔
    انگلینڈ کی معروف کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ممکنہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کر دیا  ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بھارتی فرنچائز مالکان سے منسلک ٹیمیں آئندہ سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لیگ کی تمام آٹھ فرنچائزز کو خط ارسال کیا ہے۔خط میں ٹیم مالکان اور انتظامیہ کو یاد دلایا گیا ہے کہ لیگ میں شمولیت کے اصولوں کے تحت کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ اس کی قومیت کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ای سی بی کے چیف...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن میں کینڈی میں پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اس حوالے سے بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینڈی میں رنز بنتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے...
    ویب ڈیسک: یورپ میں رہنے کا خواب دیکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، اسپین نے ایک نیا اور آسان آپشن متعارف کرایا ہے جو اہل سمندر پار پاکستانیوں کو ایک سال کے رہائشی کارڈ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ پاکستان نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے عمل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی...
    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے، مجموعی 138 ارب ڈالر کی رقم میں نجی اور دیگر واجبات بھی شامل ہیں جبکہ بیرونی عوامی (حکومتی) قرض تقریباً 92 ارب ڈالر ہے، جس پر اوسط سود تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے، مجموعی 138 ارب ڈالر کی رقم میں نجی اور دیگر واجبات بھی شامل ہیں جبکہ بیرونی عوامی (حکومتی) قرض تقریباً 92 ارب ڈالر ہے، جس پر اوسط سود تقریباً 4 فیصد بنتا ہے، سود کی ادائیگیوں میں حالیہ اضافہ عالمی شرحِ سود میں تیزی اور آئی ایم ایف...
    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سونے کی خریداری کا رجحان برقرار ہے، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانی عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم و استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی کب سے اور کتنی چھٹیاں ہونگی؟ مزید :
    ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ شدت پسند کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے، سہولت کار اور سرپرست کہاں موجود ہیں اور اگر پاکستان کے اندر خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر بچ نہیں پائیں گے۔ پی ٹی وی کے مطابق، صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان...
    شہر میں کینیڈین شہری حمزہ احمد کو اغوا کر لیا گیا، جو ریسرچ کے لیے لاہور آیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈیفنس اے پولیس نے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حمزہ احمد اپنے دوست یوسف رشید کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں مقیم تھے۔ پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اور بارکھان میں مسلح افراد کے حملے، 11 مزدور اغوا حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔ ان کے مطابق، وہ نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گئے مگر واپس نہیں لوٹے۔ مقدمہ مدعی کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ لاہور کے ڈی آئی جی...
    ملک میں کم بارشیں اور فروری میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیر پگھلنے میں تیزی آنے لگی، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی پاکستان میں موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہوئی، فروری کے پہلے 2عشروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ  گلگت، غذر ہنزہ، پونجی، چلاس اور استور میں گلیشئیر پگھلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات  نے فروری تا اپریل مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے،  گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔  کم برفباری اور زیادہ درجہ حرارت، گلوف کا خطرہ بڑھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہاکی اولمپئنز کو اہم عہدوں سے الگ کر دیا گیا ہے اور صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں پر ٹیکنوکریٹس کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی کھیل کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ایڈہاک صدر کی حیثیت سے محی الدین وانی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اکمل عزیز کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔خزانچی کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فرخ عتیق خان کو مصر میں...
    افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوگئی جب کہ  پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی۔ پاکستان نے مصدقہ اور قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر افغانستان میں دہشتگردوں کے مرکزی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تباہ شدہ ٹھکانوں پر میڈیا کی پابندی سے افغان طالبان رجیم کی منافقانہ روش اور دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوئی۔ دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق افغانستان نے پاکستانی فضائی کارروائی کے متاثرہ مقامات پر افغان میڈیا اور شہریوں کی رسائی روک دی۔ ریاستی زیر انتظام افغان میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ایک ملبے کی فوٹیج دکھائی، باقی تباہ شدہ ٹھکانوں کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق پکتیکا،...
    معروف ہدایت کار سریرام راغوان نے اپنی حالیہ فلم ’اکیس‘ میں دکھائے گئے پاکستان مخالف مواد کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر وضاحت پیش کی ہے۔ فلم میں ایک پاکستانی مخالف نوٹ شامل کیا گیا تھا جس پر ناظرین نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے سریرام راغوان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے اس بارے میں سوال کیا ہے، لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر بات نہیں کروں گا۔ کچھ فیصلے میرے اختیار سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل  انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی...
    پاکستان نے مصدقہ اور قابلِ اعتماد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں دہشتگردوں کے مرکزی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم فضائی کارروائی کے فوری بعد طالبان رجیم نے متاثرہ علاقوں تک افغان میڈیا اور شہریوں کی رسائی روک دی، جس سے طالبان کی منافقانہ پالیسی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب ہوئی۔ مزید پڑھیں:’ٹی از فنٹاسٹک‘، ابھینندن پاکستانی ریسٹورنٹ میں چائے پیش کرنے لگا، ویڈیو وائرل دی ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق، افغان ریاستی زیر انتظام میڈیا نے صرف ضلع بہسود کے ایک ملبے کی فوٹیج دکھائی، جبکہ دیگر تباہ شدہ ٹھکانوں کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ پکتيکا، خوست، اور ننگرہار کے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ طالبان فورسز نے فضائی حملوں کے فوری بعد کئی...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3000 روپے اضافے کے بعد 536,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2572 روپے اضافے کے بعد 460,015  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 421,695  روپے ہوگئی۔  جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 5138 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کی درخواست کو کمیشن نے مسترد کردیا۔ پیر کو جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر بھی لیگل ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کمیشن کے سربراہ سے استدعا کی کہ ہم اس کمیشن میں فریق بننا چاہتے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ پ کے آنے کی خوشی ہے لیکن ابھی کمیشن کی کارروائی شروع ہوگئی ہے، آپ تشریف رکھیں۔ ہم فی الحال معذرت چاہتے ہیں ابھی کمیشن کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ آپ اس حوالے سے صحیح طور پر درخواست دائر کریں،...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی معاملات سے ہاکی اولمپئنز کو الگ کردیا گیا۔ صدر، سیکرٹری اور خزانچی کے اہم عہدوں پر ٹیکنوکریٹس کی تقرری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈہاک صدر کی حیثیت سے معاملات دیکھنے والے محی الدین وانی نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اکمل عزیز کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ خزانچی کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وہ مصر جا کر ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے دستےکے سربراہ  بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں پاکستان ہاکی کو بھی کرکٹ بورڈ کی طرز پر گورننگ بورڈ کے ذریعے چلائے جانے کا روشن امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاکی اولمپئنز انتظامی معاملات...
    آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل محفوظ پناہ گاہیں ملتی رہیں، جس کے باعث افغانستان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کارروائی کی کھلی...
    پاکستان کے معدنی وسائل عالمی اسٹریٹجک مقابلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور امریکا چین پر انحصار کم کرنے کے لیے متنوع اور سستی سپلائی چینز تلاش کر رہا ہے۔ بلوچستان میں قدرتی وسائل کی کھدائی میں دلچسپی کے باوجود، خطے میں سلامتی اور سیاسی عدم استحکام امریکی مفادات کے لیے بڑا چیلنج ہیں۔ عالمی سطح پر تکنیکی قیادت، صنعتی طاقت اور جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کے لیے اہم معدنیات کا کنٹرول تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ چین اس وقت عالمی معدنی سپلائی چینز پر حاوی ہے، لیکن امریکا اب متبادل اور کم لاگت والے ذرائع تلاش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پاکستانی بیٹر بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا۔ ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ درکار ہوتا ہے، کلاسیک اسٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابراعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار کا کہنا تھا کہ ہیسن نے بابراعظم کی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں بہترین کردار دیا ہے، ان کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے...