پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2026 GMT
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
دوشنبے میں بین الاقوامی واٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں متعدد بار شدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 2 ارب آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر خصوصاً افریقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔