پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائرموجود
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں۔
چیئرمین کمیٹی جاوید حنیف خان نے اجلاس میں سوال کیا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے؟ نئے بورڈ کی تشکیل سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی؟
حکام وزارت تجارت نے کہا کہ چاول کی برآمدات کیلئے ان کو مالی سپورٹ دی گئی، رائس سیکٹر کو کبھی ای ڈی ایف سے مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی، اس لیے بورڈ نے چاول ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا، ماضی میں ایسی امداد کئی مرتبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی گئی۔
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی، اس سال دنیا میں چاول کی پیداوار بڑھی ہے، بھارت نے 24-2023 میں چاول برآمد نہیں کیا، اس سال بھارت نے برآمدات شروع کردیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی برآمدات کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ہمارے اور ان کے ریٹ میں 20 ڈالر کا فرق آ رہا تھا، ایران میں پاکستانی باسمتی نان باسمتی بنا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں چاول برا مدات چاول کی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔