انگلینڈ کی معروف کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ممکنہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کر دیا  ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ بھارتی فرنچائز مالکان سے منسلک ٹیمیں آئندہ سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لیگ کی تمام آٹھ فرنچائزز کو خط ارسال کیا ہے۔خط میں ٹیم مالکان اور انتظامیہ کو یاد دلایا گیا ہے کہ لیگ میں شمولیت کے اصولوں کے تحت کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ اس کی قومیت کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی اس حوالے سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو برابر مواقع ملنے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ دی ہنڈریڈ ایک بین الاقوامی معیار کی لیگ ہے اور اس میں میرٹ کو ہی بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کچھ بھارتی فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کی پالیسی پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ فرنچائزز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔دی ہنڈریڈ لیگ کو دنیا کی جدید طرز کی کرکٹ لیگ سمجھا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑی شریک ہوتے ہیں۔ حالیہ صورتحال کے بعد اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آئندہ ڈرافٹ اور سلیکشن کے عمل میں کیا فیصلے سامنے آتے ہیں اور آیا پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی دیگر ممالک کی طرح یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں یا نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی کھلاڑیوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا