دی ہنڈرڈ کی نیلامی: پاکستانی کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر کارروائی کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واضح کیا ہے کہ اگر مارچ میں ہونے والی دی ہنڈرڈ کی پلیئرز نیلامی کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی قومیت کی بنیاد پر نظرانداز کیا گیا تو متعلقہ فرنچائزز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ای سی بی نے تمام ٹیموں کو خط لکھ کر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ امتیازی سلوک سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
بھارتی ملکیت والی 4 ٹیموں پر سوالاتبرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی 4 بھارتی ملکیت والی فرنچائزز پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرنے پر غور نہیں کریں گی۔
ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ تمام 8 ٹیمیں اس بات کی عکاسی کریں گی کہ دی ہنڈرڈ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے کھلا ٹورنامنٹ ہے۔
67 پاکستانی کھلاڑی نیلامی میں شامل11 اور 12 مارچ کو لندن میں ہونے والی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 67 پاکستانی کھلاڑیوں (63 مرد اور 4 خواتین) نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ نمایاں ناموں میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2025 ایڈیشن میں محمد عامر اور عماد وسیم نے شرکت کی تھی، جو نجی سرمایہ کاری سے قبل آخری سیزن تھا۔
کارروائی کا امکان، ریگولیٹر کو ریفر کرنے کا اختیارای سی بی کے مطابق اگر امتیازی سلوک کے شواہد ملے تو فرنچائزز کو آزاد کرکٹ ریگولیٹر کے پاس بھیجا جا سکتا ہے، جبکہ بورڈ خود بھی الگ سے کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ 2009 سے پاکستانی کھلاڑیوں پر عملی طور پر اندین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے، جبکہ بھارتی ملکیت والی دیگر لیگز میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر ٹورنامنٹ ادھورا ہوگا، ہیری بروک کا ردعملانگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری بروک، جو اس وقت بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کر رہے ہیں، نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کئی برسوں سے ایک عظیم کرکٹ قوم رہا ہے۔ وہاں شاندار کرکٹرز موجود ہیں اور وہ زبردست کراؤڈ بھی لاتے ہیں۔ اگر پاکستانی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں نظر نہ آئیں تو یہ افسوسناک ہوگا اور مقابلہ مزید بہتر ہونے سے رہ جائے گا۔
یاد رہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ 21 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہے گا، اور اس سے قبل ہونے والی نیلامی پر اب سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ دی ہنڈرڈ کی نیلامی کرکٹ کھیل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دی ہنڈرڈ کی نیلامی کرکٹ کھیل پاکستانی کھلاڑیوں
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔