ترجمان تحریک آزادی القدس علی غازی کے مطابق کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جس میں بھر پور عوامی شرکت سے یہ واضح ہوجائے گا کہ پاکستانیوں کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک آزادی القدس میں شامل تنظیموں اور اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صہیونی ریاست سے تعلقات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، حکومت پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پیس بورڈ سے فوری طور پر باہر نکلے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، فلسطینی عوام کو ہر طرح سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ترجمان تحریک آزادی القدس علی غازی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جس میں بھر پور عوامی شرکت سے یہ واضح ہوجائے گا کہ پاکستانیوں کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کو اسٹریٹ لیول پر مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک ا زادی القدس کراچی میں یوم القدس جائے گا

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر