ویب ڈیسک: یورپ میں رہنے کا خواب دیکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، اسپین نے ایک نیا اور آسان آپشن متعارف کرایا ہے جو اہل سمندر پار پاکستانیوں کو ایک سال کے رہائشی کارڈ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ پاکستان نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے عمل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں یہ واضح کیا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے نہیں ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درخواست گزاروں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، اور اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ سات سے آٹھ سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کے حصول کا راستہ ہموار ہوگا۔

خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا

فیصلے میں کہا گیا کہ الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابلِ قبول نہیں ہوں گے، نیشنل پولیس بیورو ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ تصدیقی عمل کو تیز اور آسان بنایا جائے گا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہر سطح پر درخواست گزاروں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ سالک حسین نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنا خوش آئند ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی