اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں پہلے 7 ماہ میں 7.11 فیصد یا 1.34 ارب ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دستاویز کےمطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات 19.58 ارب ڈالر سے گر کر 18.19 ارب ڈالر رہ گئیں،  جنوری 2026 میں ملکی برآمدات 35 فیصد بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زائد رہیں،جنوری میں ٹیکسٹائل 3.

14 فیصد، مینوفیکچرنگ آلات کی ایکسپورٹ میں 12.73 فیصد اضافہ ہوا۔

7 ماہ میں غذائی اجناس کی ایکسپورٹس میں 35 فیصد یا 1.62 کروڑ ڈالرکی کمی آئی،اس دوران فوڈ ایکسپورٹس 4.61 ارب ڈالر سےکم ہوکر 2.98 ارب ڈالر رہ گئیں، چاول،آئل سیڈز،سبزیاں، گڑ، مصالحے، تمباکو، کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم، سرجیکل،طبی آلات،لیدر،کینوس شوز کی برآمدات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،قالین، غالیچے،دریاں،گلوز،گڑ سے بنی مصنوعات کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں،کیمیکلز، ادویات، کٹلری،پلاسٹک میٹریل،ٹرانسپورٹ سامان بھی شامل ہے، جمز،جیولری، ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی ایکسپورٹس بھی گر گئیں۔

سیاست میں ہر بات یا سوال کا جواب نہیں دینا ہوتا،بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو تنبیہ

دستاویزات کےمطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.25 فیصد یا 13 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ ہوا ،7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10.90 ارب ڈالر رہا،دیگر مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 5.17 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ کےمطابق مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات کا حجم 2.38 ارب ڈالررہا،آٹو پارٹس، سیمنٹ، انجینئرنگ گڈز، الیکٹرک فین کی برآمدات میں اضافہ ہوا،میڈ ان پاکستان فٹبال سمیت سپورٹس گڈزکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،خام کپاس، سوتی دھاگے،ریڈی میڈ گارمنٹس،ٹینٹ کی ایکسپورٹ بڑھ گئی، گندم، مچھلی اور پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا،،الیکٹرک مشینری، ربڑ ٹائرز، ٹیوب، فرنیچر ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوا،لیدر گارمنٹس، جوتے اور کھاد کی برآمدات بھی بڑھ گئیں۔

حالیہ سرحد پار کارروائی کوئی جارحیت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک ناگزیر قدم تھا،عمران اسماعیل

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی برآمدات میں مصنوعات کی اضافہ ہوا ارب ڈالر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف