data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہاکی اولمپئنز کو اہم عہدوں سے الگ کر دیا گیا ہے اور صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں پر ٹیکنوکریٹس کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی کھیل کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ایڈہاک صدر کی حیثیت سے محی الدین وانی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اکمل عزیز کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

خزانچی کے عہدے پر کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فرخ عتیق خان کو مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے دستے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان ہاکی کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر گورننگ بورڈ کے ذریعے چلانے کا امکان زیر غور ہے۔ حکومتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں اختلافات، ذاتی مفادات، مبینہ بدانتظامی اور کھیل میں سیاست نے قومی کھیل کے زوال میں اہم کردار ادا کیا۔

نئی حکمت عملی کے تحت انتظامی امور پروفیشنلز کے سپرد کیے جائیں گے جبکہ ہاکی گراؤنڈ سے متعلق معاملات میں کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حکام کا مؤقف ہے کہ شفافیت، میرٹ اور جدید انتظامی ڈھانچے کے ذریعے قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کھیل کے حلقوں میں ان تبدیلیوں کو ایک بڑے اصلاحاتی عمل کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ