2026-07-23@23:45:47 GMT
تلاش کی گنتی: 57667
«پاکستان میں»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک :پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا، کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ جو دریافت تیل و گیس کی طلب ورسد میں فرق کم کرنےمیں معاون ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا، خط کے مطابق ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سےتیل و گیس دریافت ہوا۔ لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل30...
بورڈ آف پیس میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، مارکو روبیو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آج سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری روبیو نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت اور بانی رکن کی حیثیت سے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے بلوچستان میں 31 جنوری کے ہولناک حملوں اور اسلام آباد میں...
وزیرِ اعظم اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن بینجمن بلیک کی ملاقات ہوئی جس میں ڈی ایف سی کے اسٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سی ای او بینجمن بلیک نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے سربراہ کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار...
پاکستان ہاکی فیڈریشن یعنی پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کے استعفے کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے ایڈہاک صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، اس لیے کیمپ آج یا کل شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور ہاکی کی بحالی و فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محی الدین وانی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی ازسرنو تشکیل، کوچنگ اور تربیتی نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط مضبوط...
رنجشوں سے آگہی تک کا سفر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز تحریر:محمد محسن اقبال تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ بنگال کے مسلمانوں نے برصغیر میں نظری? پاکستان کو عملی شکل دینے کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ 1906ء میں ڈھاکہ سے لے کر 1940ء کی قراردادِ لاہور اور پھر 1946ء کے فیصلہ کن انتخابات تک، ان کی سیاسی بیداری، تنظیمی قوت اور انتخابی تائید نے ایک تصور کو ناقابلِ واپسی مطالبے میں بدل دیا۔ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ اگر بنگال کے مسلمانوں کی ثابت قدم قیادت اور بھرپور شرکت نہ ہوتی تو قیامِ پاکستان کا راستہ کہیں زیادہ کٹھن اور غیر یقینی ہوتا۔ جب تاریخی قرارداد منٹو پارک—جو آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو مثبت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایا کہ فنڈ کا وفد رواں ماہ (25 فروری) سے پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت اختیار کی گئی اصلاحات سے مالی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے اور مالی سال 2025 میں پاکستان نے جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر بنیادی مالیاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ میں ایک غیر معمولی مالی پیش رفت کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جہاں پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے لیے ایسی پیشکش سامنے آئی ہے جو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر سکتی ہے۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی، جو پہلے ہی پی ایس ایل کی فرنچائز کی مالک ہے، نے براڈکاسٹ حقوق حاصل کرنے کے لیے سالانہ تقریباً ساڑھے 4 ارب روپے کی بولی دینے کا عندیہ دیا ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو 4 سالہ معاہدہ مجموعی طور پر 18 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جو اب تک کی سب سے بڑی ڈیل تصور ہوگی۔واضح رہے کہ...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سی ای او بینجمن بلیک نے آج واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے سربراہ کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی، جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے والے میکرو اکنامک بنیادی اصولوں، ساختی...
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کی سمت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا باضابطہ دورہ کرے گا، جس میں اہم معاشی امور زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری پروگرام کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے پر حکام سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ مزید پڑھیں آئی ایم ایف مشن...
اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن و ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنی توجہ صرف تربیت اور میچز پر مرکوز رکھیں گے جبکہ دیگر امور فیڈریشن سنبھالے گی۔ ایڈہاک صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ تمام متعلقہ...
پاکستان آئین میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان آئین میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور ریاست کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر ہم آئینِ پاکستان میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 3، 37 اور 38 ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ استحصال کا خاتمہ کرے،...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی شعبہ نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔ پاکستانی فری لانسرز نےمالی سال 26کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز کاقیمتی زرمبادلہ کمایا۔ پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ زرمبادلہ کااہم سنگ میل عبورکیا گیا۔ یہ سنگ میل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس میں عالمی مرکز ہونے کا مظہر ہے۔ جدید سہولتکاری، تربیتی پروگرام اور سازگار ماحولیاتی نظام کے باعث ملک میں فری لانسنگ اکانومی فروغ پا رہی ہے۔ پاکستان میں 170 سے زائد وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس موجود ہیں جن کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واشنگٹن ڈی سی سے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکا میں منعقدہ بورڈ آف پیس اجلاس کے دوران پاکستان کو نمایاں پذیرائی اور احترام حاصل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے عالمی منظرنامے پر پاکستان ایک اہم اور مؤثر کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ https://mnews.pk/wp-content/uploads/2026/02/ata-tarar.mp4 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم...
کراچی: پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل کا امکان بڑھنے لگا، اس سے پی سی بی کے خزانے میں اربوں کا اضافہ ہو جائے گا، ایک پی ایس ایل فرنچائز نے پی ایس ایل براڈکاسٹ کیلیے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے دینے کا ذہن بنا لیا، معاملات طے پانے پر 18 ارب تک میں چار سالہ معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کچھ عرصے قبل چار سالہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، اس پر کئی پارٹیز سامنے آئیں، 2 بڑے اسپورٹس چینلز بھی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے تھے مگر ان میں سے ایک پر مبینہ طور پر 4 ارب 70روپے کے واجبات ہیں،...
ویب ڈیسک:گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔ امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نےبھی روزہ رکھا تھا اورساتھ ہی افطار کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی...
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن : (آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ مہنگائی کی شرح قابو میں رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے...
امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے غزہ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت اور بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں بانی رکن کی حیثیت سے شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: عام آدمی کے لیے آسان ٹیکس نظام، وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کردیں انہوں نے 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے حملوں اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کر دی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جاری اعلامیے کے مطابق اس نے اپنی مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کیں اور انتظامی و آپریشنل خامیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر سامنے آئیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈریشن نے ویزا کی درخواستیں تاخیر سے جمع کرائیں اور بعض اوقات غلط معلومات کے ساتھ درخواستیں پیش کیں، جس کی وجہ سے پوری ٹیم کے ٹکٹ تبدیل کرنا پڑے۔ٹکٹوں کی تبدیلی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے اضافی خرچ برداشت کیا۔ مزید برآں، ویزا کی غلطیوں سے پیدا ہونے والا 9.7 ملین روپے کا اضافی مالی بوجھ بھی پی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی۔ اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں عزت ہو رہی ہے، پہلے پاکستان تنہائی کا شکار تھا لیکن اب ہرعالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی، پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انسانی سمگلنگ کے عالمی گروہ کا اہم کارندہ گوجرانوالہ سے گرفتار وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار...
دفاعِ وطن کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ہمیشہ جرأت، عزم اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران و جوانوں کا شہدا بلوچستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں شہداء کے ورثاء کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہداء میں صحبت پور سے تعلق رکھنے والےحوالدار لیاقت علی شہید، زیارت سے لانس حوالدار محمد عقیل شہید اور جعفرآباد سے نائیک گلاب خان شہید شامل ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے نوشکی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عبدالستار شہید اور کوہلو کے سپاہی عبدالسخی شہید کے مزارپر بھی حاضری دی۔...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی کاز بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں پاکستان کو نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف باعث فخر قرار عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر...
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کرے گا۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے اعتراف کیا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور...
ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی سعودی شہری ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں جہاں نہ صرف بہترین افطاری دستیاب ہو بلکہ ماحول بھی خوشگوار اور فیملی فرینڈلی ہو۔ خوبصورت ایمبیئنس، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں، لائیو باربی کیو، لائیو جلیبی اور مٹکا چائے، یہ سب مل کر رمضان کی شاموں کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریاض میں ٹوڈے بائٹس کی جانب سے خصوصی رمضان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں افطار اور سحری کے لیے فیملیز کی بڑی تعداد میں رُخ کر رہی ہیں۔ اس فیسٹیول میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ سعودی اور دیگر عرب شہری بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور روایتی کھانوں...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زرعی ملک کے اندر جب کسان پس چکا ہو، جب کسان کا کوئی پرسان حال نہ ہو خصوصاً آلو کی کاشت پر لاکھوں روپے لگا کر ان کھیتوں پر ہل چلا رہا ہوں تو پھر یہ زرعی ملک کیسے آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا 20 فیصد جی ڈی پی زراعت سے آتا ہے اور پاکستان کی بڑی آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ حکمرانوں کو کسانوں کی صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے ان کو ریلیف دینے کیلئے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنا ہو گی اور تیل، کھاد، بجلی سستے داموں فراہم کرنا ہو گی تاکہ کسان خوشحال...
چین کے اہم ترین روایتی تہواروں میں سے ایک بہار تہوار پاکستانی تاجروں کے لئے چینی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اہم موقع بن چکا ہے۔چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں بہار تہوار کے موضوع پر منعقدہ ایک تجارتی میلے سے متعدد پاکستانی تاجروں نے بھرپور فوائد حاصل کئے۔ مختلف اقسام کی اشیاء میں پاکستانی مصنوعات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنیں اور چینی صارفین کی پسندیدگی حاصل کی۔گزشتہ 10 برسوں سے ایسے میلوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجر عدیل خان اس میلے میں لیدر جیکٹس جیسی چمڑے کی پاکستانی مصنوعات لے کر آئے۔ ان کی فروخت انتہائی شاندار رہی۔عدیل خان نے کہا کہ اس سال میں محسوس کر رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کرے گی تاکہ پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔موبائل رجسٹریشن ٹیم شارجہ میں پاکستان سوشل سینٹر نزد المناک پارک میں 22 فروری صبح 8 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک موجود رہے گی۔اس موقع پر یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نائکوپ (پہلی بار، تجدید، ترمیم، منسوخی اور ری پرنٹ) سمیت فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکی جارحیت کے حوالے سے اپنے جاری میں بیان میں کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے اور یہ اقدام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے ناپاک عزائم پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے، کیونکہ مشرق وسطی پہلے ہی بدامنی،جنگوں اور سازشوں کا شکار رہا ہے۔کسی نئی محاذ آرائی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم امریکی صدر کی دعوت پر امریکا میں موجود ہیں، وزیر اعظم بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا،افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں باجوڑ حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق اپنی ریڈ لائن ظاہر کی ہے، اس کا مینڈیٹ سامنے آنے تک...
کراچی: بنگلہ دیش نے 2025 میں سیاسی و معاشی ہنگامہ خیزی کا سامنا کیا، اس کے باوجود اس کی سرمایہ کاری کا جی ڈی پی سے تناسب 22.4 فیصد رہا جو پاکستان کے 13.8 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان اب تک مالی سال 2022 کی 15.6 فیصد کی بلند ترین سطح بھی بحال نہیں کر سکا۔ خطے کے دیگر ممالک جیسے بھارت اور ویتنام 30 فیصد سے زائد سرمایہ کاری کی سطح برقرار رکھے ہوئے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایشیا کی بڑی معیشتوں میں پاکستان بدستور سب سے کم سرمایہ کاری والا ملک ہے۔ صنعتی رہنمائوں کے مطابق اعلیٰ سطح کی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے باوجود بنیادی ساختی رکاوٹیں بدستور...
اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر سخت سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ قدم حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں اٹھایا گیا جس میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے، 16 فروری کو باجوڑ میں ہونے والے حملے پر افغان حکومت کو ڈی مارش دیا گیا، جس میں واضح کیا گیا کہ اس واقعے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے اور اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس بات پر گہری...
بنگلہ دیش میں ہونے والے 13 ویں عام انتخابات میں بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے اپنی بلاشرکت غیرے حکومت بنا لی ہے۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمن، جو سابق فوجی جنرل ضیا الرحمن کے صاحبزادے ہیں نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ بنگلہ دیشی انتخابات میں دوسری بڑی کامیابی جماعت اسلامی کی زیر قیادت سیاسی اتحاد نے 77 نشستوں کے ساتھ حاصل کی جب کہ گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے ذریعے ان کی حکومت کا خاتمہ کرنے والے نوجوان طلبا کی قائم کردہ نوزائیدہ سیاسی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) نے 6 نشستیں جیتیں۔ شیخ حسینہ...
کوئٹہ اور بارکھان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 14 فتنتہ الخوارج کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ خبر رساں ادارے فرانس 24 کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’’ پراکسی جنگ‘‘ کا نتیجہ ہیں۔ بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر خیبر کی تنگ گھاٹیوں تک پھیلا ہوا یہ خطہ ایک بار پھر بارود کی بو سے آشنا ہو رہا ہے۔ ریاست کی رٹ...
حافظ طاہر محمود اشرفی(فائل فوٹو)۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا کی نظریں پیس بورڈ اجلاس پر لگی ہوئی ہیں۔ لاہور سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینوں کا مقدمہ پیش کیا ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا وزیراعظم نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے، غزہ کی بحالی کی بات کرنا پاکستانی قیادت کو ممتاز کرتا ہے۔
فائل فوٹو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی مذمت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ دھرنے کے شرکاء کو کھانا کھاتے دکھا کر منفی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ویڈیو جمعہ کی ہے جس دن دھرنا دینے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے دانستہ طور پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اس جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے کارکنان آئینی و جمہوری حق کے تحت پرامن احتجاج کر رہے ہیں، عوام من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر یقین کرنے...
مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پیشکش صرف یہ ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر میثاقِ استحکامِ پاکستان کے لیے بیٹھیں اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کریں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جیل سے باہر آنے سے انکار کیوں کیا؟ رانا ثنا نے وجہ بتادی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کے بیان کو ایک فقرے تک محدود کرنے کے بجائے پورے تناظر میں دیکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب انہوں نے کہا کہ ان کی شرط یہ ہے کہ آپ...
پاکستان اور امریکا نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہوٹل کی دیکھ بھال، مرمت اور ممکنہ ترقی کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ امریکا کی جانب سے امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ایڈورڈ سی فورسٹ اور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حکام کے مطابق اس معاہدے کا مقصد روزویلٹ ہوٹل کی موجودہ حالت،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت نہیں سنبھالیں گے، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی معاونت بحران ختم ہونے تک جاری رکھیں گے۔محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا، انہوں نے افواہوں کی تردید کی کہ وہ فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی، جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور بین...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)محی الدین احمد وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کر دیا گیا۔ بین الصوبائی رابطہ امور کی وزارت کے وفاقی سیکرٹری محی الدین احمد وانی کو عارضی بنیادوں پر ذمہ داری سونپ دی گئی ۔طارق بگٹی کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشن کے انتظامی امور ایڈہاک صدر کے سپرد
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کے نوٹس کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق صدر کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ وزیراعظم نے فیڈریشن میں انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق پی ایس بی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی فیڈریشن کو قصور وار قرار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کے دفتر کو ارسال کی، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو آسٹریلیا میں بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم کو 2 فروری کو لاہور...
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت فیڈریشن میں انتظامی معاملات پر اٹھنے والے سنگین سوالات اور حکومتی سطح پر نوٹس لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کپتان عماد بٹ پر پابندی لگانے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی ذرائع کے مطابق فیڈریشن میں بدانتظامی کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد صدر فیڈریشن طارق بگٹی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ طارق بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر...
نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ (ایم او یو) طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے امور پر اشتراک عمل طے پایا ہے اور یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تعینات خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف کی نگرانی میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس شراکت داری کو عملی شکل دینے...
ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی مغل کو پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری صدر آزاد جموں و کشمیر کے حکم پر عمل میں لائی گئی، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ سال 13 جنوری سے خالی تھا، جب سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبدالرشید سلہریا کی مدت مکمل ہوئی تھی۔جسٹس غلام مصطفی مغل، جن کی عمر 70 برس...
’’بھارت پاکستان جنگ میں گیارہ طیارے مار گرائے گئے‘‘ ٹرمپ نے اعداد و شمار دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ میں نے8 جنگیں ختم کرائیں، نویں جنگ خاتمے کے قریب ہے۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی، بھارتی وزیراعظم مودی کو بتادیا تھا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، پاک بھارت جنگ میں 11 جیٹ طیارے گرائےگئے، پاک بھارت جنگ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہوئے۔ ہم بچوں کو مذاہب کی تعلیم دیتے ہوئے ان میں باہمی احترام، برداشت اور رواداری کی فضاء پیدا کر...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردی خلاف سنجیدہ نہیں، ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان نے کابل اور قندھار سمیت افغانستان کے اندر کارروائیاں کیں تو کیا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ آپشن ہمیشہ سے موجود ہے اور ہم اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں اورہم ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، اگر کابل امن کی ضمانت دے سکتا ہے تو پھر کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ سرپرستی کریں گے اور سازش میں شریک ہوں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیر ہونے والے رن وے پر بین الاقوامی پرواز نے کامیابی سے لینڈنگ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کی دوپہرسعودی عرب سے آنے والی بین الاقوامی روٹ کی پرواز کامیابی سے لینڈ کردی گئی، طیارے کی لینڈنگ پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واٹرسیلیوٹ دیا۔ 8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔ تعمیراتی اعتبار سے توسیع کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بڑے حجم کے کارگو جہاز اور ائیربس 380 ساختہ وائیڈ باڈی طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کےسی ای او/ ائیرپورٹ مینیجرعدنان خان...
اسلام آباد(نیوزدیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ متوقع ہے۔ روسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گے، تاجر برادری اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ متوقع ہے اور اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم روسی قیادت اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روس میں مقیم پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی نشست بھی شیڈول کا حصہ ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم روس میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت...
پاکستان اور امریکہ نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ(ایم او یو)طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے امور پر اشتراک عمل طے پایا ہے اور یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تعینات خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف کی نگرانی میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں حکومتوں نے اس شراکت داری کو عملی شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)...
وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔ تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔ وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے۔ تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی منجمنٹ کمیٹی...
پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے۔غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہورہا ہے جہاں سعودی وزیر خارجہ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیراعظم شہباز شریف ، انڈونیشیا،قطر، یواے ای ،آذربائیجان اور غزہ بورڈ آف پیس کے دیگر رکن ممالک بھی اجلاس میں شریک ہیں۔یہ اجلاس جنگ بندی کے بعد غزہ...
محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)طارق بگٹی کی جگہ وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ امور محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا چارج دے دیا گیا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفی منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے میں 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افغانستان کو ڈی مارش کردیا ۔ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ باجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، حملہ فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا...
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کی خطیر رقوم پاکستان بھجوائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 9 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔ اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اقدام پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واشنگٹن میں غزہ پیس بورڈ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی شمولیت فلسطینی عوام کے حق میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا موقف فلسطین کے مسئلے پر یکساں اور متفقہ ہے، اور بعض عناصر صرف سیاسی مقاصد کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن: ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ اجلاس، پاک بھارت جنگ پر بھی گفتگو پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے اجلاس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ...
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے روس اور زمینی راستوں سے منسلک وسط ایشیائی ممالک کو بحیرہ عرب کے اپنے بندرگاہی راستے پیش کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ جنیوا میں یو این اکنامک کمیشن فار یورپ ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے 88 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کو ایک اسٹریٹجک ٹرانزٹ ہب کے طور پر پیش کیا گیا کیونکہ علاقائی سپلائی چین متبادل راستوں کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان طویل عرصے سے وسطی ایشیائی معیشتوں کو گرم...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے 12ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)روشن ڈیجیٹل اکاونٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12ارب ڈالر کی خطیر رقوم پاکستان بھجوائیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 9 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے 12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے۔اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اقدام پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
پیپلز یونٹی پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان کی لندن میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ،پی آئی اے کی نجکاری پر تبادلہ خیال
پیپلز یونٹی پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان کی لندن میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ،پی آئی اے کی نجکاری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز لندن (سب نیوز) پیپلز یونٹی (سی بی اے)کے صدر ہدایت اللہ خان نے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سے مسٹر اسٹیفن کاٹن سے لندن میں واقع آئی ٹی ایف ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہدایت اللہ خان نے سیکریٹری جنرل کو زیرِ سماعت عدالتی مقدمات، آئی ایل او کنونشنز کی مبینہ خلاف ورزیوں اور انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت سی بی اے کے مکالمے اور مذاکرات کے حقوق سے...
افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر ڈی مارش جاری کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا، پاکستان نے ٹی ٹی پی کی قیادت کی افغانستان میں موجودگی پر اظہار تشویش کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان عبوری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ 16 فروری کو باجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم امریکی صدر کی دعوت پر امریکا میں موجود ہیں، وزیر اعظم بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران اعلی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملیں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس سے متعلق اپنی ریڈ لائن ظاہر کی ہے، اس کا مینڈیٹ سامنے آنے تک پاکستان فیصلہ نہیں کرسکتا ، پاکستان اپنی فوج...
اسلام آباد کی ایک چھوٹی ورکشاپ میں پاکستانی فنکار محمد اعجاز اللہ مغل اور غلام شبیر نے ہاتھ سے تیار شدہ وینٹیج اطالوی ویسپا اسکُوٹر پر سعودی عرب کے کنگ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویریں اور مملکت کے مشہور مقامات کی رنگین جھلکیاں پینٹ کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور کی خوبصورتی دوبالا کرتا ہوا ٹرک آرٹ یہ اسکُوٹر بعد میں سعودی عرب کے شہر الخُبَر میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ میں نمائش کے لیے بھیجا جائے گا۔ فنکاروں کے مطابق یہ پراجیکٹ پاکستان اور سعودی عرب کے عوامی تعلقات کی علامت ہے۔ مغل نے کہا کہ سعودی عرب میں میں اکثر پاک سعودیہ فرینڈشپ لکھ کر لوگوں کو تحفے دیتا تھا، اور وہ اردو کے نستعلیق...
آسٹریلیا کا ایک بڑا نام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا، حیدر آباد کنگز مین نے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔آئی پی ایل کو بائے بائے کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے گلین میکسول کو سائن کرلیا، وہ پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔انہوں نےکہاکہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔واضح رہے کہ...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے امریکہ میں منعقدہ ایک خصوصی اور دعوت نامے پر مبنی تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام ورلڈ لبرٹی فنانشنل نے کیا۔ یہ ادارہ امریکی صدر کے خاندان سے منسلک بتایا جاتا ہے۔یہ بند کمرہ اجلاس مار اے لاگو میں منعقد ہوا، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ اور معروف کلب ہے۔ یہ مقام عالمی سطح پر اعلیٰ سیاسی، کاروباری اور سفارتی سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہے۔ تقریب کی میزبانی ڈونلڈ ٹرمپ جو نیئر اور ایرک ٹرمپ سمیت دیگر منتظمین نے کی۔ اس خصوصی فورم میں عالمی مالیاتی اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، ڈیجیٹل اثاثوں، سرمایہ منڈیوں اور عوامی...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل تک معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں محسن نقوی نے صدارت سنبھالنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا تاہم اس بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھوں گا۔ قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور...
جنیوا:(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جنیوا میں یو این ای سی ای کی ان لینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے 88 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی پل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس، روس اور وسطی ایشیا راہداری میں شمولیت علاقائی روابط کے لیے نیا دور کھول رہی ہے اور سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ پاکستان کے راستے روس اور وسطی ایشیا تک تجارتی راہداریاں فراہم کی جا رہی ہیں اور ایم-6 موٹروے منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے بہترین اور منافع بخش موقع ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید بتایا کہ 1800 سے زائد ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے سفارتی اور سیاسی سطح پر کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاہم کسی بھی مسلح گروہ کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور آج غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں خطے کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات زیر بحث آئیں...
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں فضائی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے باقاعدہ نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی تمام پروازیں 23 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔ قبل ازیں یہ پابندی 18 فروری تک نافذ العمل تھی، تاہم تازہ حکومتی ہدایات کے بعد اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ملکی سلامتی اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی طیاروں...
کراچی: رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب کا حصہ بن جائیں گے۔ پاکستان فری لانسز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 70کروڑ ڈالر کمائے تھے جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں فری لانسنگ کی آمدنی 55 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو بیرون ملک سے ترسیلات منگوانے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ 10 سال سے ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ فری لانسرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ایک ہی غیر ملکی مالیاتی ادارہ ہونے کی وجہ سے فری لانسرز کو متعدد...
نیویارک:(ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورت حال کے حوالےسے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اقدامات انتہائی تشویشناک ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ہزاروں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔یہ غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہیں۔ محمد...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے کے لیے محسن نقوی کی تقرری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق محسن نقوی کو پی ایچ ایف کی صدارت کے لیے اہم حمایت حاصل ہے اور ان کی تعیناتی سے فیڈریشن کو مالی مشکلات سے نجات ملنے کی توقع ہے۔پی ایچ ایف کے سابق سربراہ ایئرمارشل (ریٹائرڈ) محمد یونس نورخان بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی قیادت کرچکے ہیں، جنہوں نے ادارے کے نظم و نسق میں اہم کردار ادا کیا۔محسن نقوی کی آمد سے ہاکی فیڈریشن کے مالی امور میں بہتری، انتظامی استحکام اور قومی ہاکی کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کی امید بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی صدارت میں پی ایچ ایف...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا. تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریا...
نیویارک:(ویب ڈیسک)نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اقدامات اور غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلۂ فلسطین کے منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے، غزہ بورڈ...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، عوام کے بغیر آپ کسی کام کے نہیں،پارٹی رہنمائوں سے گفتگو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، یہ مت بھولیں، عدم اعتماد لانا اور پھر کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں لاہور میںصدر مملکت نے پیپلزپارٹی پنجاب کے راہنمائوں سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ...
ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروائے گئے کھانا خود پکایا،سڑکوں پر رہے،موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے، کپتان عماد بٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروائے گئے، ہم نے کھانا خود پکایا اور سڑکوں پر رہے۔۔۔ برتن دھونے اور صفائی کے بعد کھلاڑی میچ میں کیا پرفارم کریں گے؟’ یہ کہنا ہے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم...
چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ کی مشیر محترمہ مصباح کھر نے جمہوریہ ترکیہ کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو سے ترک سفارتخانے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امور کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ مصباح کھر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ترک سفیر کے فعال کردار کو سراہا۔...
پاکستان ہاکی میں بڑے انتظامی فیصلے سامنے آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی اور فیڈریشن قیادت میں تبدیلی کی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔فیڈریشن صدر طارق بگٹی نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داری کے تعین کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔طارق بگٹی نے پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹیم کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کی. جس کے باعث قومی ٹیم عالمی درجہ بندی میں اٹھارہویں سے تیرہویں نمبر پر آئی۔انہوں نے ہاکی کے فروغ...
ڈپٹی ہیڈ کو بتایا گیا کہ فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں، یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین کا استعمال جاری رہنا افسوسناک ہے۔ افغان طالبان اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ پاکستان نے باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کی مذمت کی۔ ترجمان کے مظابق ڈپٹی ھیڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ قومی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ تمام ٹیمیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں کامیاب رہی ہیں، 2028 کے ایونٹ میں بھی براہِ راست حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ اس لحاظ سے پاکستان نے 2026 کے ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار 102 رنز کی فتح کے ذریعے سپر 8 میں جگہ بنائی، جو 2028 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی ضمانت بھی بن گئی۔2028 کا عالمی مقابلہ آسٹریلیا اور...
ملائیشیا پاکستان کے ساتھ حلال فوڈ، فارما اور زرعی تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے: ہائی کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے مضبوط ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے: سردار طاہر محمود اسلام آباد: ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے اپنے ملک کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ مضبوط سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ان میں توازن پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔جمعرات کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں تاجر برادری رہے...
پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا، تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق...
چیئرمین سینیٹ کی مشیر مسز مصباح کھر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ پاکستان کی مشیر مسز مصباح کھر نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سالم محمد سالم البواب الزعابی سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے، پارلیمانی روابط کے استحکام، تجارتی تعلقات کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسز مصباح کھر، جو انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی سیکرٹری بھی ہیں نے چیئرمین...
پاکستان اور پرتگال تعلقات: خیرسگالی ملاقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سفیر فریڈریکو سلوا نے وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ)، محترمہ سفیر عائشہ علی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان نہایت مثبت دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سفیر فریڈریکو سلوا نے ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ)، سفیر عائشہ علی کو اپنی الوداعی نیک تمنائیں بھی پیش کیں کیونکہ پاکستان میں ان کی سرکاری مدتِ ملازمت اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا، تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں،آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں، نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوشدید فروخت کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس جمعرات کو تقریباً 4 فیصد کم ہوگیا۔ بینچ مارک انڈیکس میں دن بھر مستقل کمی کا رجحان برقرار رہا، چھوٹے ریباؤنڈ کے باوجود خریدار کسی بھی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ اختتامی ٹریڈنگ کے اوقات میں فروخت کا دباؤ مزید بڑھ گیا، جس سے انڈیکس دن کے کم ترین مقام 171,647.33 تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی اختتام پر، بنیادی انڈیکس 172,170.29 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 6,682.80 پوائنٹس یعنی 3.74 فیصد کی کمی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ...
ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے باجوڑ پر حملے کے حوالے سے افغان حکومت کو ڈی مارش کیا ہے۔ پاکستان کا صبر لامحدود نہیں، اور ہم اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت افغانستان کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے دراندازی بند کی جائے، کشیدگی نہیں چاہتے، ترجمان دفترِ خارجہ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور اس کے افغان تانے بانے جس کی تصدیق اقوام متحدہ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سطح پر ہم بات چیت بھی کرتے رہتے ہیں۔ سینکشنز کمیٹی میں بات چیت چلتی رہتی ہے۔ ترجمان کا کہنا...
صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ڈی ایل ٹی ایل (Drawback of Local Taxes and Levies) نوٹیفکیشن کے اجرا کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم پیش رفت ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ حکومتی حکام کے درمیان مسلسل کوششوں، انتھک محنت اور تعمیری...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 523,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے بعد 449,212 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 411,792 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 5012 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...