data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ میں ایک غیر معمولی مالی پیش رفت کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جہاں پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کے لیے ایسی پیشکش سامنے آئی ہے جو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر سکتی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی، جو پہلے ہی پی ایس ایل کی فرنچائز کی مالک ہے، نے براڈکاسٹ حقوق حاصل کرنے کے لیے سالانہ تقریباً ساڑھے 4 ارب روپے کی بولی دینے کا عندیہ دیا ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو 4 سالہ معاہدہ مجموعی طور پر 18 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جو اب تک کی سب سے بڑی ڈیل تصور ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں 4 سال کے لیے میڈیا رائٹس کی فروخت کا باضابطہ عمل شروع کیا تھا جس میں متعدد کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی، تاہم 2 بڑے اسپورٹس چینلز مبینہ طور پر واجبات ادا نہ کرنے کے باعث دوڑ سے باہر ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک ادارے پر 4 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ دوسرے پر 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔ بورڈ نے انہیں ادائیگی کے لیے مہلت دی مگر مطلوبہ رقم جمع نہ ہونے پر باقاعدہ طور پر نااہلی کے خطوط جاری کر دیے گئے۔

اس مرتبہ پی سی بی نے ممکنہ ملی بھگت سے بچنے کے لیے کنسورشیم کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مقابلہ محدود مگر زیادہ شفاف انداز میں جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگر مذکورہ کمپنی کامیاب ہوتی ہے تو میچز ممکنہ طور پر سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر نشر کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹریمنگ حقوق کی بولی 7 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔ دونوں کی بڈ سیکورٹی 10، 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں کامیاب بولی دہندہ کی رقم ایڈجسٹ اور دیگر کی واپس کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد میچز کی تعداد 34 سے بڑھ کر 44 ہو جائے گی، جس سے ہر سال 10 اضافی مقابلے شامل ہوں گے۔ یوں 4 سالہ معاہدہ عملی طور پر سابقہ بنیادوں پر 5 سالہ مالیت کے برابر ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر براڈکاسٹ ڈیل 3 ارب روپے سے تجاوز کرتی ہے تو اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز کے معاہدوں کے لیے مختص کیے جائیں گے جب کہ باقی رقم میں 80 فیصد حصہ بورڈ اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں پروڈکشن اخراجات ایک ارب روپے سے زائد رہے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف