چیئرمین سینیٹ کی مشیر مسز مصباح کھر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ پاکستان کی مشیر مسز مصباح کھر نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سالم محمد سالم البواب الزعابی سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے، پارلیمانی روابط کے استحکام، تجارتی تعلقات کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسز مصباح کھر، جو انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی سیکرٹری بھی ہیں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے حالیہ غیر ملکی دوروں اور خصوصاً متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اہم ملاقاتوں سے سفیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے میں ان روابط کی اہمیت پر زور دیا۔


متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مسز مصباح کھر کو مبارکباد دی اور چیئرمین سینیٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارلیمانی قیادت کے مابین مکالمے اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
مسز مصباح کھر نے سفیر کو آئندہ منعقد ہونے والی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا اور اسے باہمی مفاہمت، قانون سازی میں تعاون اور کثیرالجہتی روابط کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں اطراف سے اس امید کا اظہار کیا کہ پارلیمانی مکالمے اور معاشی تعاون میں مزید وسعت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور آئندہ برسوں میں شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور پرتگال تعلقات: خیرسگالی ملاقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال پاکستان اور پرتگال تعلقات: خیرسگالی ملاقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ایران کے خلاف کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، روسی وزیر خارجہ صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم نیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے سفیر چیئرمین سینیٹ مسز مصباح کھر

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال