مقبوضہ کشمیر، بھارتی حکومت منشیات کو دانستہ طور پر فروغ دے رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
مقبوضہ وادی کشمیر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں سے 90% حیرت انگیز طور پر 17-35 سال کی عمر کے گروپ میں آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریباً 70ہزار افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ بھارتی حکومت منشیات کی خرید و فروخت کو دانستہ طور پر فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے معاملہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر کے شعبہ نفسیات اور محکمہ سماجی بہبود نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں سے 90% حیرت انگیز طور پر 17-35 سال کی عمر کے گروپ میں آتے ہیں، حالیہ برسوں میں منشیات کے استعمال میں 1500% اضافہ ہوا ہے۔ ایک مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ صورتحال تشویشناک ہے اور ہمیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ منشیات کی سپلائی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ وادی کشمیر میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام معاملے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے رہے ہیں اور ایسا لگ رہا کہ علاقے میں منشیات کے پھیلائو کے پیچھے ایک مذموم مقصد کار فرما ہے اور بھارتی حکومت اسے دانستہ طور پر فروغ دے رہی ہے۔ایک مقامی کارکن نے کہا یہ کوئی اتفاقی بات نہیں ہے کہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قابض حکام آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے عزم کو کمزور کرنے اور بھارت سے آزادی کی جدوجہد سے ہماری توجہ ہٹانے کی دانستہ کوشش ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز زیر نہیں کر سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں منشیات
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔