افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال ،افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن دفتر خارجہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ڈپٹی ہیڈ کو بتایا گیا کہ فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں، یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین کا استعمال جاری رہنا افسوسناک ہے۔ افغان طالبان اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ پاکستان نے باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کی مذمت کی۔ ترجمان کے مظابق ڈپٹی ھیڈ کو بتایا گیا کہ فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں، یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین کا استعمال جاری رہنا افسوسناک ہے۔ افغان طالبان اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان سرزمین
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔