ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں، کھلاڑیوں کی حمایت جاری رہے گی، محسن نقوی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت نہیں سنبھالیں گے، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی معاونت بحران ختم ہونے تک جاری رکھیں گے۔
محسن نقوی نے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا، انہوں نے افواہوں کی تردید کی کہ وہ فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی، جس کے تحت وہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی ہاکی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
طارق بگٹی نے الزام لگایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے جاری کیے، مگر پرو لیگ کے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام رہا، ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ آسٹریلیا کے دورے کے تمام انتظامات خود کرے اور ہوٹل بکنگ کے لیے اسٹیٹ بینک سے وقت پر رقم نہ ملی۔
طارق بگٹی نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمیٹی بنا کر تحقیقات کرنے کی درخواست بھی کی، پرو لیگ میں چھ سال بعد ہماری ٹیم نے شمولیت اختیار کی اور عالمی رینکنگ میں بہتری آئی، 18 سے بڑھ کر 13 نمبر پر پہنچ گئی۔
انہوں نے ہاکی کے فروغ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے تعاون کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہاکی کو قومی سطح پر پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہاکی فیڈریشن
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔