Daily Sub News:
2026-07-24@00:46:56 GMT

صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم

صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ڈی ایل ٹی ایل (Drawback of Local Taxes and Levies) نوٹیفکیشن کے اجرا کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم پیش رفت ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ حکومتی حکام کے درمیان مسلسل کوششوں، انتھک محنت اور تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے برآمد کنندگان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے اور پاکستان کے برآمدی شعبے کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت کے مثبت اور ہمدردانہ کردار کو سراہا۔ عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوٹیفکیشن کے بروقت اجرا سے چاول کے برآمد کنندگان کو اشد ضروری مالی ریلیف ملے گا، ان کی لیکویڈیٹی (نقد رقم کی دستیابی)کی صورتحال بہتر ہوگی اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی مسابقت بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاول کا شعبہ قومی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عاطف اکرام شیخ اور کریم عزیز ملک نے ملک بھر کے تمام چاول برآمد کرنے والوں کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ملکی معیشت میں ان کے عزم اور تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف پی سی سی آئی ہر فورم پر تاجر برادری کی آواز بلند کرتی رہے گی اور پائیدار برآمدی ترقی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی سازوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ایف پی سی سی آئی معیشت کے تمام شعبوں کی حمایت اور ایسی پالیسیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم نیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ پی ایچ ایف کے صدر عہدے سے مستعفی، ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی لگاگئے ازبکستان سے پاکستان برآمدات: ازبکستان ایئرویز کی پروازوں کے ذریعے تیز اور محفوظ کارگو ترسیل اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن کی نشاندہی ،بغیر دستاویزات کے پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کےلئے حکومت متحرک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے