بورڈ آف پیس میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، مارکو روبیو
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
بورڈ آف پیس میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، مارکو روبیو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آج سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری روبیو نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت اور بانی رکن کی حیثیت سے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے بلوچستان میں 31 جنوری کے ہولناک حملوں اور اسلام آباد میں 6 فروری کو ہونے والے تباہ کن بم دھماکے پر اپنی تعزیت پیش کی، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
امریکی سیکرٹری سٹیٹ نے واشنگٹن میں حالیہ تنقیدی معدنیات کی وزارتی اجلاس میں بھی پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کیا، انہوں نے اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کیلئے تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررنجشوں سے آگہی تک کا سفر ایران کا اقوام متحدہ کو خط، فوجی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب کا اعلان عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف فرح گوگی اور شوہر کیخلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم ریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، سوڈانی حکومت کا مطالبہ ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقررCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بورڈ ا ف پیس مارکو روبیو پاکستان کی کی حمایت روبیو نے
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز